بشریٰ بی بی کا توشہ خانہ، دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ریفرنس اور دورانِ عدت نکاح کیس میں سزا کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر، ظہیر عباس اور عثمان گل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عدت میں نکاح کیس کا فیصلہ غیرقانونی، غیر اسلامی، غیر شرعی اور انصاف کے برخلاف ہے، سزا کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔دوسری درخواست میں استدعا کی گئی کہ احتساب عدالت کی جانب سے توشہ خانہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔

واضح رہے کہ 31 جنوری کو عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ ریفرنس میں 14،14 سال قید با مشقت کی سزا سنائی گئی تھی جبکہ 3 فروری کو راولپنڈی کی عدالت نے عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو غیر شرعی نکاح کیس میں 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

بعدازاں اسی روز توشہ خانہ ریفرنس میں 14 سال قید با مشقت کی سزا سنائے جانے کے بعد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گرفتاری دینے کے لیے خود اڈیالہ جیل پہنچیں جہاں ان کو تحویل میں لے لیا گیا تھا اور بشریٰ بی بی کو بنی گالہ منتقل کرکے رہائش گاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا تھا۔

6 فروری کو بشریٰ بی بی نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا تھا، 12 فروری کو بشریٰ بی بی کی بنی گالا کو سب جیل قرار دینے کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی تھی۔13 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں بشریٰ بی بی کی بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 22 فروری تک جواب طلب کرلیا گیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پی ٹی آئی کا ’بلے‘ کا نشان واپس لیے جانے کے فیصلے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ جانے کا فیصلہ

?️ 25 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن آف پاکستان

صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے سلسلہ میں بن زائد کا موقف

?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ نے ابراہیم معاہدے پر

شام کا امریکی فیصلے کا استقبال اور جولانی کا ٹرمپ کے لیے خوشی کا اظہار

?️ 25 اگست 2026سچ خبریں: شام کی عبوری حکومت کے وزیر خارجہ نے امریکہ کے

صیہونی فوجیوں کے لیے 33 روزہ جنگ کے نتائج

?️ 13 جولائی 2023سچ خبریں:جولائی 2006 میں لبنان کے ساتھ 33 روزہ جنگ کے بعد،

انڈس اے آئی ویک ایونٹ ملک کے ٹیکنالوجیکل منظر نامے کو بدل دے گا۔ وزیر اعظم

?️ 9 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انڈس

جیل میں قید سابق سعودی ولی عہد کی سنگین صورتحال

?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سابق سعودی ولی

عالمی عدالت انصاف میں صیہونی حکومت کے خلاف شکایات کی صف میں ایک اور ملک شامل

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: رفح پر اسرائیل کے حملوں میں توسیع کے بعد لیبیا

پاکستان نے طالبان کے بیان کو خوش آئند قرار دیا

?️ 18 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان نے طالبان کی جانب سے افغان سرزمین کسی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے