?️
اسلام آباد:(سچ خبریں) شیل پاکستان لمیٹڈ نے کہا ہے کہ برطانوی کمپنی پریکس اوورسیز ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے 77.42 فیصد حصص خریدنے میں دلچپسی ظاہر کی گئی ہے، یہ شیئرز ابھی کمپنی کی بین الاقوامی اسپانسر کی ملکیت ہیں۔
یہ کمپنی ایندھن کے تینوں شعبوں خام تیل اور گیس کی تلاش، اس کی ترسیل اور ذخیرہ کرنا اور فروخت کرنے والی کمپنیوں کی مالک ہے، وہ تیار مصنوعات ہارویسٹ انرجی کے برینڈ نام سے فروخت کرتی ہے، جو ایس پی ایل کے زیر انتظام مقامی ویلیو چین کا حصہ ہے۔
قبل ازیں، جون کے وسط میں پیٹرولیم کے شعبے سے وابستہ شیل پاکستان نے کہا تھا کہ پیرنٹ شیل پیٹرولیم کمپنی نے پاکستان میں اپنے تمام 77.42 فیصد شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔
شیل پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ شیل پی اییل سی کا ذیلی ادارہ ہے، جو اس وقت پاکستانی فرم میں واحد سب سے بڑا شیئر ہولڈر ہے، عوام کے پاس 15.2 فیصد حصص ہیں جبکہ باقی شیئرز پبلک سیکٹر کمپنیوں، بینکوں اور میچول فنڈز وغیرہ کے پاس ہیں۔
حصص حاصل کرکے کمپنی کا کنٹرول لینے کے قواعد کا تقاضا ہے کہ اکثریتی شیئر ہولڈر کے ساتھ کسی بھی حصص کی خریداری کے معاہدے کی لازمی عوامی پیشکش ہونی چاہیے تاکہ چھوٹے سرمایہ کاروں کو معاہدے سے فائدہ اٹھانے میں مدد مل سکے۔
لہذا حصص لینے کا دوسرا مرحلہ شیل پاکستان لمیٹڈ میں بقیہ شیئر ہولڈنگ کے نصف کے لیے عوامی پیشکش پر مشتمل ہوگا جو فی الحال اقلیتی سرمایہ کاروں کے پاس ہے، اس کے لیے ممکنہ خریدار 11.29 فیصد حصص کے لیے غیر ملکی اسپانسر کو اس کے اکثریتی حصص کی قیمت کے برابر یا زائد کی عوامی پیشکش کرے گا۔
مارکیٹ میں اس وقت ایک حصص کی قیمت 161 روپے 27 پیسے ہے، اس طرح پیٹرولیم کمپنی کے غیر ملکی اسپانسر کے تمام شیئرز کی قیمت تقریباً 26 ارب 70 کروڑ روپے بنتی ہے۔
جولائی میں پاکستان ریفائنری لمیٹڈ اور ایئر لنک کمیونیکشن لمیٹڈ نے بھی مشترکہ طور پر شیل پاکستان لمیٹڈ کے اکثریتی حصص خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی، حال ہی میں بلومبرگ نیوز نے رپورٹ کیا تھا کہ دنیا کی تیل کی سب سے بڑی سعودی کمپنی آرامکو بھی ایس پی ایل کی ممکنہ پیشکش کا امکان دیکھ رہی ہے۔
شیل پاکستان کا خالص منافع جنوری تا جون کے دوران 3 ارب 50 کروڑ روپے رہا، جو ایک سال پہلے کے مقابلے میں 52.8 فیصد کم ہے، جس نے اسے ’نمایاں بیرونی خلل، روپے کی قدر میں غیرمعمولی کمی، برھتی مہنگائی، اور معاشی غیریقینی کو قرار دیا ہے۔


مشہور خبریں۔
یمن کے خلاف جنگ اور محاصرہ واشنگٹن کی حمایت کے بغیر ممکن نہیں: امریکی تھینک ٹینک
?️ 17 نومبر 2021سچ خبریں:ایک امریکی تھنک ٹینک نے یمن کی جنگ اور محاصرے کو
نومبر
جرمنی کا ایران سے اپنے جوہری پروگرام میں شفافیت کا مطالبہ!
?️ 12 نومبر 2025سچ خبریں: جرمنی کے وزارت خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر
نومبر
عمر شریف کی طبیعت پھر ناساز، امریکا روانگی مؤخر
?️ 27 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی طبیعت پھر خراب ہونے
ستمبر
یمنی فوج کا صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر قبضہ، سعودی افواج کو شدید جانی اور مالی نقصان ہوگیا
?️ 15 مارچ 2021صنعا (سچ خبریں) یمنی فوج نے صوبہ مآرب کے بڑے حصہ پر
مارچ
سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے اپوزیشن نے تیاری کرنا شروع کر دی ہیں
?️ 28 فروری 2021 اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے اپوزیشن نے تیاری
فروری
سیلاب کی تباہ کاریاں، 4 ہزار بستیاں ڈوب گئیں، 35 لاکھ افراد متاثر، نقل مکانی جاری
?️ 4 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب سے مزید سیکڑوں
ستمبر
’آئین سے متصادم‘، سپریم کورٹ نے ریویو آرڈرز اینڈ ججمنٹس ایکٹ کالعدم قرار دے دیا
?️ 11 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نظرثانی کی درخواست کے دائرہ کار
اگست
اسٹیٹ بینک کا شرح سود 22 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان
?️ 30 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شرح سود ایک
اکتوبر