?️
کراچی (سچ خبریں) لیجنڈری کامیڈین عمر شریف کی طبیعت پھر خراب ہونے کے باعث علاج کے لیے ان کی امریکا روانگی مؤخر کردی گئی جبکہ انہیں امریکا لے جانے کے لیے ایئر ایمبولینس بھی کراچی پہنچ گئی ہے وہ عارضہ قلب میں مبتلا ہیں طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
عمر شریف کا امریکا میں علاج کرنے والی ٹیم کے رکن پاکستانی نژاد ڈاکٹر و ماہر امراض قلب ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ ڈائیلائسز کے دوران اداکار عمر شریف کا بلڈ پریشر کم ہوگیا تھا۔ڈاکٹر طارق شہاب کے مطابق عمر شریف کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے انہیں سی سی یو وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔عمر شریف کی طبیعت بگڑنے کے بعد ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ وہ علاج کے لیے امریکا سفر کرنے کے قابل نہیں۔
ڈاکٹر طارق شہاب نے بتایا کہ 24 گھنٹے کے دوران عمر شریف کی طبیعت دیکھنے کے بعد ان کی روانگی کا فیصلہ ہوگا۔علاوہ ازیں عمر شریف کے اہلخانہ کے مطابق ایئرایمبولینس کمپنی کو عمر شریف طبیعت کے بارے میں آگاہ کر دیا ہے اب روانگی کا نیا شیڈول آئے گا۔ اہلخانہ کے مطابق امریکا میں عمر شریف کے علاج معالجے کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ڈاکٹر طارق شہاب پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔


مشہور خبریں۔
صہیونی میڈیا کو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ایران کی فتح کا اعتراف
?️ 24 جون 2025سچ خبریں: صہیونی اخبار "معاریو” نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ ایران
جون
بلوچستان حکومت نے 15 دسمبر سے اسکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے
?️ 3 دسمبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت بلوچستان نے 15 دسمبر
دسمبر
پاکستانی ریٹائرڈ جنرل: ایران کی مسلح افواج نے دنیا کو حیران کر دیا
?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں: پاکستان کے ریٹائرڈ جنرل اور سابق آرمی چیف نے ایران
مارچ
سعودی عرب کے شہر ینبع میں زوردار دھماکے
?️ 13 ستمبر 2026سچ خبریں:سعودی عرب کے مغربی شہر ینبع کے صنعتی علاقے میں متعدد
ستمبر
بے راہ روی پھیلانے کا الزام: البانیا میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد
?️ 6 جنوری 2025 سچ خبریں: بے راہ روی اور تشدد کو فروغ دینے کے
جنوری
احمد فرہاد بازیابی کیس: سیکریٹری دفاع طبیعت ٹھیک نہ ہونے کے سبب پیش نہیں ہوسکے، اٹارنی جنرل
?️ 21 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں شاعر احمد فرہاد کی
مئی
غزہ کی پٹی میں تمام اسرائیلی بستیاں غیر قانونی ہیں: اقوام متحدہ
?️ 22 اگست 2023سچ خبریں:مشرق وسطیٰ امن عمل میں اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار
اگست
مسجد الاقصی میں صہیونی اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپ
?️ 21 ستمبر 2021سچ خبریں: صہیونی رہائشی قصبوں نے منگل کے روز حکومتی فوج کی
ستمبر