سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے اپوزیشن نے تیاری کرنا شروع کر دی ہیں

اپوزیشن

?️

 اسلام آباد(سچ خبریں) سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے اپوزیشن نے تیاری کرنا شروع کر دی ہیں اسی سلسلے میں اسلام آباد میں پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کے لئے مولانا فضل الرحمان سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری، شاہد خاقان عباسی اور راجا پرویز اشرف نے ملاقات کی جبکہ دیگر جماعتوں کا ممبران کا ایک دوسرے کے ساتھ ملنا تیزی سے شروع ہو گیا۔

سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لئے پی ڈی ایم متحرک ہوگئی ہے، دیگر جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کے علاوہ آپس میں ملاقاتوں کے سلسلے تیز ہوگئےہیں، اسی حوالے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائشگاہ پہنچ کر ملاقات کی، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی اور فرحت اللہ بابر بھی ان کے ہمراہ تھے، ملاقات میں سینیٹ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم انتخابی اتحاد نہیں تحریک کا نام ہے، ہماری تمام جماعتیں چاروں صوبوں میں سینیٹ انتخابات کے لئے متحد ہیں، اور مشترکہ حکمتِ عملی کے تحت سینیٹ الیکشن لڑ رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کےحوالے سےحکومتی صفوں میں مایوسی ہے، پی ڈی ایم عوام کے حقوق اور مہنگائی و بے روزگاری کے خلاف آواز اٹھار ہی ہے، موجودہ حکمرانوں سے خلاصی ملک وعوام کی بڑی خدمت ہوگی، ہم نے مشترکہ امیدواروں کو آگے بڑھایاہے، امید ہے الیکشن میں اچھے نتائج آئیں گے، سینیٹ انتخابات کے بعد مستقبل کی حکمت عملی وضع کی جائے گی، اور الیکشن کے فوری بعد پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس ہوں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے حکومت کو ہر میدان میں چیلنج کیا ہے، ضمنی انتخابات میں حکومت کو خیبر پختون خوا سے پشین تک شکست دی، اس سے ثابت ہوا کہ پاکستان کے عوام حکومت کے ساتھ نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، اسی طرح ممبران پارلیمنٹ بھی حکومت کے ساتھ نہیں پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں، امید ہے سینیٹ الیکشن میں ہمارےامیدوار حیران کن نتائج لائیں گے، اور ہم موجودہ حکومت کو گھر بھیجنے میں کامیاب ہوں گے، وزیراعظم کو گھر بھجوا کرعوامی حکومت قائم کریں گے۔

اس سے قبل سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے اہم ملاقات کی، جس میں فیصل کرہم کنڈی، مولانا لطف الرحمان، مفتی ابرار احمد سمیت دیگر موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں سینٹ انتخابات میں سیٹ ایڈجسمنٹ سے متعلق مشاورت کی گئی، اور اسلام آباد سے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی کامیابی سے متعلق حکمت عملی طے کرلی گئی ہے، جب کہ ملاقات میں لانگ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

مشہور خبریں۔

برطانیہ کا ایران اور امریکہ کے درمیان سیاسی راہ حل پر زور

?️ 20 فروری 2026برطانیہ کا ایران اور امریکہ کے درمیان سیاسی راہ حل پر زور

پاکستانی ٹی وی پر حسن نہیں کام چلتا ہے، صائمہ قریشی کا دعویٰ

?️ 27 مارچ 2025لاہور: (سچ خبریں) سینئر اداکارہ صائمہ قریشی کا کہنا ہے کہ پاکستانی

ترکی اور پاکستان کے مابین گن شپ ہیلی کاپٹرز معاہدہ، امریکا نے رکاوٹ ڈال دی

?️ 10 مارچ 2021انقرہ (سچ خبریں) ترکی اور پاکستان کے مابین گن شپ ہیلی کاپٹرز

پی ٹی آئی کی نااہلی پر کوئی ’وائٹ پیپر‘ پردہ نہیں ڈال سکتا، مریم اورنگزیب

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ایک ارب روپے مالیت سے زائد ادویات کی فوری ضرورت

?️ 2 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے

وزیراعظم 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ حنیف عباسی

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے

ای ووٹنگ کے پائلٹ پروجیکٹ کو بھارت اور اسرائیل سے ہیک کرنے کی کوشش کی گئی، الیکشن کمیشن

?️ 21 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن کے ڈائریکٹر انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اوورسیز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے