?️
اسلام آباد (سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں ایک مرتبہ پھراضافے کا امکان ہے۔ بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی، سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافہ کرنے کی درخواست دے دی۔ درخواست کی سماعت آج نیپرا میں ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی اے نے نومبر کے لیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 33 پیسے اضافے کی درخواست دے دی۔ بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔درخواست کی سماعت آج نیپرا میں ہوگی۔ درخواست منظورہونے کی صورت میں صارفین پر 40 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔
سی پی پی اے کے مطابق نومبر میں 8 ارب 24 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔ بجلی کی پیدواری لاگت 66 ارب 52 کروڑ روپے رہی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نومبر میں پانی سے 33.21 فیصد بجلی اورکوئلے سے 16.26 فیصد بجلی پید اکی گئی۔فرنس آئل سے 1.71 فیصد جبکہ مقامی گیس سے 12.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔
درآمدی ایل این جی سے 14.25فیصد بجلی پیدا کی گئی۔جوہری ایندھن سے 17.51 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔ نیپرا نے نومبر کے لئے ریفرنس فیول لاگت 3 روپے 73 پیسے فی یونٹ مقرر کی تھی۔ خیال رہے کہ ایک سال کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 18 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا، پے درپے 9 مرتبہ بجلی کی قیمت میں اضافہ کر کے صارفین کی جیبوں سے ساڑھے 600 ارب روپے سے زائد رقم حاصل کی گئی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کی رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ سال 2021ء کے دوران فی یونٹ بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر 18 روپے سے زائد کا اضافہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران کل 9 مرتبہ بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کیا گیا، یہ اضافہ نیادی ٹیرف، سرچارج، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس کی مد میں کیا، جس کے نتیجے میں صارفین کی جیبوں سے ساڑھے 600 ارب روپے سے زائد نکال لیے گئے۔


مشہور خبریں۔
حماس کے خلع سلاح اور غزہ کی مستقبل کی حکمرانی پر کوئی معاہدہ نہیں: اے بی سی
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں: نیوز نیٹ ورک اے بی سی نے آج جمعرات کے روز
اکتوبر
تباہ ہوتی ایک نسل
?️ 3 ستمبر 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کی وابستہ ایجنسی آنروا نے غزہ میں بچوں
ستمبر
میں ہر مثبت اور تعمیری کام میں کردار کے لیے تیار ہوں۔ چوہدری شجاعت
?️ 23 ستمبر 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے
ستمبر
رواں مالی سال کے دوران منافع کے آؤٹ فلو میں 80 فیصد سے زائد کی کمی
?️ 28 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) مرکزی بینک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا
اپریل
کرونا کیسز میں اضافہ
?️ 26 جون 2022(سچ خبریں)پاکستان میں مسلسل دوسرے دن کورونا وائرس کے 400 سے زیادہ
جون
جی میل میں نیا فیچر
?️ 10 اگست 2023سچ خبریں: دنیا کی سب سے بڑی ای میل کمپنی گوگل نے
اگست
پاکستانی سپریم کورٹ نے ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کے بارے میں کیا کہا؟
?️ 8 مارچ 2024سچ خبریں: پاکستان کی پیپلز پارٹی کے بانی اور فوجی حکمرانی کے
مارچ
ترکی میں معاشی بحران کی وجوہات کیا ہیں ؟
?️ 28 مئی 2024سچ خبریں: ترکی میں معاشی بحران اور بڑھتی ہوئی مہنگائی بدستور جاری ہے
مئی