اسلام آباد (سچ خبریں) کمپنی کے مطابق اس کے زیر انتظام علاقوں میں تھرمل کوئلے کے ذخائر9 کروڑ 93 لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچ گئے ہیں جبکہ کھپت کے لئے دستیاب دن بڑھ کر 20 تک پہنچ گئے ہیں ۔کمپنی کا کہنا ہے کہ بجلی کی بندش کادورانیہ اور بجلی کے فرق کو واضح طور پر کم کر دیا گیا ہے جبکہ اس نے مزید کہا ہے کہ ہفتہ تک کچھ صوبوں میں زیادہ توانائی استعمال کرنے والی اور زیادہ آلودگی پھیلانے والی کچھ فیکٹریوں کو بجلی کی فراہمی تاحال محدود رکھی گئی ہے۔
گرڈ کو رواں موسم سرما اور آمدہ موسم بہار کے دوران بعض علاقوں میں فرق کی وجہ سے بجلی کے مجموعی طور پر سخت توازن کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ ملک کو بجلی کی کھپت کی بلند ترین سطح اور ہائیڈرو پاور کے لئے خشک سالی کے موسم کا سامنا ہے۔اسٹیٹ گرڈ کے ترجمان مینگ ہائی جون نے کہا ہے کہ ریاستی گرڈ تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے بجلی کی فراہمی کو بڑھا دے گی اور اس کو مستحکم کرے گی، جبکہ تھرمل کوئلے اور گیس کی فراہمی پر کڑی نگاہ رکھتے ہوئے گرڈ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے مختلف علاقوں میں بجلی کی ترسیل کو مربوط کیا جائے گا۔
مینگ نے کہا کہ کمپنی گھروں کے استعمال ، عوامی خدمات اور اہم صارفین کے لیے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔مینگ کے مطابق اسٹیٹ گرڈ کوئلے سے بننے والی تمام بجلی کو ایک منظم انداز میں بجلی کی منڈی میں شامل کرے گی اور بجلی کے لین دین کی مارکیٹ کی بنیاد پر قیمتوں کے اتار چڑھاو کے مابین ربط کو بڑھا کر بجلی کی قیمتوں میں اصلاحات کو بھی لاگو کیا جائے گا۔
مشہور خبریں۔
اتحادی حکومت کا پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو روکنے کا اعلان
مئی
دہشتگردی نے پھر زور سے سر اٹھایا ہے، مکمل امن کے بغیر ترقی ممکن نہیں، وزیراعظم
مارچ
مقبوضہ کشمیر میں اپنی پارٹی نے دفعہ 370 کی بحالی کے لیئے اہم بیان جاری کردیا
جون
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پی ایس او کی 17 ارب روپے جاری کرنے کی درخواست مؤخر کردی
دسمبر
میانمار کی معزول رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف غداری کے الزام میں ٹرائل کا آغاز ہوگیا
جون
عراقی پارلیمنٹ ممبر کا عراق میں امریکی موجودگی کے بارے میں بیان
جولائی
قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے کے بارے میں صیہونی باشندوں کا اظہار خیال
فروری
قیدیوں کا تبادلہ یمن میں جنگ کے خاتمے کا پیش خیمہ ہے: عطوان
اپریل