عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء اور وزیراعظم کیلئے نامزد امیدوار عمر ایوب نے کہا کہ بڑے عرصے کے بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی ہے اور ان کے جذبے بلند ہیں، عمران خان نے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی کے عہدوں کے لیے امیدوار نامزد کردیئے ہیں، بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے سپیکر قومی اسمبلی کے لیے عامر ڈوگر اور ڈپٹی سپیکر کے لیے جنید خان کا نام فائنل کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ لودھراں میں ہماری سیٹ پر دوبارہ گنتی کروا کر شب خون مارا گیا، مجموعی طور پر پی ٹی آئی کی 175 سے 180 سیٹوں پر کٹ مارا گیا ہے، ملکی تاریخ میں اتنی بڑی دھاندلی نہیں ہوئی، الیکشن میں ہونے والی دھنادلی کے خلاف 2 مارچ کو مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے کیوں کہ عوام کا مینڈیٹ چوری کیا گیا، ہم اس کے خلاف آخری حد تک جائیں گے، ہم انتخابات کے نتائج کے خلاف آخری دم تک احتجاج کریں گے، ثبوت کے طور پر تمام حلقوں کے فارم 45 ہمارے پاس موجود ہیں اور جیت پی ٹی آئی کی ہو گی، ہمارے قائد نے ایک چیز سکھائی ہے کہ آخری دم تک لڑنا ہے۔

اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ عمران خان سے آج ملاقات اچھی رہی، ہم قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج کریں گے، اس کے لیے ہم گرینڈ الائنس کی طرف جارہے ہیں، ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ شفاف الیکشن اور لیول پلیئنگ فیلڈ ہو، جس کے تحت عوام کو حق ہے وہ کہ کسے منتخب کرتے ہیں، ملک کے فیصلے سب کے سامنے ہونے چاہئیں، ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین کی بالادستی ہو، ہم چاہتے ہیں ملک میں ٹیکنالوجی کا استعمال کریں۔

مشہور خبریں۔

افغان طالبان کا پروپیگنڈہ مسترد، خواجہ آصف نے افغان ترجمان کے بیانات کو گمراہ کن قرار دیدیا

?️ 2 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے افغان طالبان کا پروپیگنڈہ مسترد کردیا

کیا اوپیک پلس کے فیصلے سے سعودی عرب اور امارات کے تعلقات میں اختلافات پیدا ہوں گے؟

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:   Arabi21 نیوز تجزیاتی ویب سائٹ نے برطانوی اخبارات گارڈین اور

استنبول: نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت

?️ 22 جون 2025استبول: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور

افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی ڈھکی چھپی نہیں۔ طارق فضل چودھری

?️ 26 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا

صہیونی فوج پر طوفان الاقصی کے نفسیاتی اثرات

?️ 11 اکتوبر 2023سچ خبریں: طوفان الاقصی کو شروع ہوئے چند دن گزر چکے ہیں

ایران کے خلاف جنگ پر عالمی میڈیا کا ردعمل

?️ 25 مئی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ پر عالمی میڈیا

جنوب لبنان کے مختلف علاقوں پر اسرائیلی فضائی حملے

?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں: صہیونی حکومت کی فوج کے جنگی طیاروں نے جنوب لبنان

دل ٹوٹنے کے بعد ہی انسان سیدھے راستے پر چلتا ہے: رابعہ بٹ

?️ 25 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) پاکستانی اداکارہ رابعہ بٹ نے  کہا  ہے کہ دل

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے