نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) سوئی سدرن گیس کمپنی نے نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کا اعلان کر دیاہے، سوئی سدرن گیس نے گھریلو صارفین کیلئے نئے کنکشن پر عائد پابندی 26 ماہ بعد اٹھائی گئی ہے۔

سوئی سدرن نے پابندی اٹھانے کا فیصلہ ایس آئی ایف سی سے موصولہ خط کی روشنی میں کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گھریلو گیس کنکشن پر پابندی دسمبر 2021 میں لگائی گئی تھی ۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیکٹر کیلئے گیس کے نئے کنکشنزصرف آر ایل این جی بیسڈ ہوں گے۔سوئی نادرن گیس کمپنی نے نومبر 2021کو وفاقی حکومت کی ہدایت پر گیس کنکشن پر پابندی عائد کی تھی۔اسی طرح اوگرا نے بھی نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کیلئے گیس کنکشن پر پابندی ختم کر دی تھی۔ اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آر ایل این جی ٹیرف پر گیس کنکشن لگانے کی اجازت دی گئی ہے۔

اوگرا کا کہنا تھا کہ جن ہاﺅسنگ سوسائٹیوں میں گیس پائپ لائن بچھائی جاچکی ہے وہاں کنکشن لگائے جاسکیں گے۔حکا م کا یہ بھی کہنا تھا کہ ابھی پرانی آبادیوں کے گھروں کیلئے پالیسی وضع نہیں کی گئی، اس وقت نئے گیس کنکشن کی 42لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں۔ چند روز قبل میڈیا میں خبریں سامنے آئیں تھیں کہ وفاقی حکومت نے آئندہ دس سے بارہ ہفتوں کے دوران سوئی گیس کنکشنوں پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کیاتھا۔

جس کے بعد ڈیمانڈ نوٹسز کا اجرا اور میٹرز کی تنصیب کا کام شروع ہو جائے گا۔ گیس کی قلت کی وجہ سے نومبر میں پابندی لگائی گئی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ وفاقی حکومت نے موسم سرما کے آغاز پر گھریلو صارفین کو کنکشن دینے سے انکار کیا تھا۔ جس کے بعد سوئی ناردرن گیس کمپنی نے پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیاتھا۔یہ پابندی گیس کی قلت اور کم پریشر کی وجہ سے ترقیاتی کاموں پر پابندی لگائی گئی تھی۔جس کی وجہ سے گھریلو صارفین گیس سے محروم رہے تھے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ کے تزویراتی تیل ذخائر میں غیر معمولی کمی

?️ 23 جون 2026سچ خبریں:امریکہ کے تزویراتی خام تیل کے ذخائر سن 1983 کے بعد

فلسطینی مزاحمت کے سامنے صیہونی گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:صیہونی انٹلی جنس اور فوجی خدمات کی ایک خفیہ رپورٹ کی

نواز شریف کا میاں محمد اظہر کے انتقال پر اظہار افسوس

?️ 23 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے سینئر

نیب ترامیم کیس: سپریم کورٹ نے احتساب عدالتوں کو حتمی فیصلے سے روک دیا

?️ 31 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کو کالعدم قرار دینے

جنین کی ایک صہیونی بستی میں استقامتی جنگجوؤں کا آپریشن

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:آج ہفتے کی صبح استقامتی جنگجوؤں نے مقبوضہ مغربی کنارے میں

18 سال سے کم عمر نکاح پر پابندی قرآن و سنت کے خلاف ہے۔ حافظ حمداللّٰہ

?️ 1 جنوری 2026پشاور (سچ خبریں) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے رہنما حافظ

چین اور بھارت روس کی جنگی معیشت کو سہارا دے رہے ہیں:فن لینڈ کا وزیر دفاع

?️ 13 نومبر 2025 چین اور بھارت روس کی جنگی معیشت کو سہارا دے رہے

پاکستان میں 2022 کا سیلاب ماحولیاتی انصاف کیلئے اصل امتحان ہے، انتونیو گوتیرس

?️ 30 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے گزشتہ برس پاکستان کی تعمیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے