دوسری شادی کا فیصلہ مشکل ترین لیکن آسان تھا، ماہرہ خان

?️

کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں دوسری بار رشتہ ازدواج میں بندھنے والی ’سپر اسٹار‘ ماہرہ خان نے شادی پر نیک خواہشات کا اظہار کرنے والی شخصیات اور مداحوں کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کا فیصلہ مشکل ترین لیکن آسان تھا۔

ماہرہ خان نے 4 اکتوبر کو اپنی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں جب کہ ان کی منیجر اور بھائی سہیل خان نے دو اکتوبر کو اداکارہ کی شادی کی تصدیق کی تھی۔

ماہرہ خان نے دو اکتوبر کو اپنے دیرینہ دوست صنعت کار سلیم کریم سے پنجاب کے سیاحتی مقام مری میں شادی کی تھی اور شادی کے موقع پر اداکارہ کے بیٹے اذلان بھی ان کے ہمراہ دکھائی دیے تھے۔

ماہرہ خان کی یہ دوسری شادی ہے، اس سے قبل انہوں نے پہلی شادی 2007 میں علی عسکری سے کی تھی، جن سے انہیں بیٹا اذلان ہے جن کی پیدائش 2008 میں ہوئی تھی۔

اداکارہ کا بیٹا دوسری شادی کے وقت والدہ کے ساتھ تھا اور انہیں عروسی لباس میں ملبوس اپنی والدہ کے ہمراہ دیکھنے پر مداحوں نے جہاں خوشی کا اظہار کیا تھا، وہیں اداکارہ کے بیٹے کی تعریفیں بھی کی تھیں۔

علاوہ ازیں دوسری شادی پر پاکستانی اور بھارتی شوبز شخصیات نے بھی ماہرہ خان کو مبارک باد پیش کی تھی اور ان کی شادی ٹوئٹر پر بھی ٹرینڈ کرنے لگی تھی۔

شادی پر مبارک باد دینے اور نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے افراد کے لیے ماہرہ خان نے انسٹاگرام اسٹوری میں ان کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی مداحوں سے وعدہ کیا کہ وہ جلد ہی ان کے ساتھ شادی کی مزید تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں گی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام اسٹوری میں نیک خواہشات کا اظہار کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ وہ دعائیں کرنے پر ان کی مشکور رہیں گی۔

ماہرہ خان نے تمام افراد سے ہونے والے شریک حیات سلیم کریم اور بیٹے اذلان کے لیے دعائیں کرتے رہنے کی درخواست بھی کی اور کہا کہ وہ جلد ہی شادی کی مزید تصاویر اور ویڈیوز شیئر کریں گی اور تب تک ان کی سستی پر صبر کیا جائے۔

اداکارہ نے اپنی مختصر انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ان کے لیے دوسری شادی کا فیصلہ کرنا مشکل تھا اور ساتھ ہی یہ آسان بھی تھا۔

ماہرہ خان نے مداحوں سے درخواست کی کہ وہ انہیں، ان کے شریک حیات اور بیٹے کو اپنی دعاؤں یاد رکھیں۔

مشہور خبریں۔

امرتسر پر حملہ بھارتی پروپیگنڈا، کسی بھی ایڈونچر کا بھرپور جواب دینگے۔ اسحاق ڈار

?️ 8 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

سعودی ولیعہد اور امریکی وزیر خارجہ کی ملاقات کا اہم موضوع

?️ 18 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزیر خارجہ مارک روبیو، جو ریاض کے دورے پر

لاہور میں ایشیا کا سب سے بڑا جنگل لگانے کا منصوبہ

?️ 15 جولائی 2021لاہور (سچ خبریں)پنجاب وزیر اعلی کی ہدایت پر لاہور میں ایشیا کا

جب تک زندہ ہوں امریکا کے مسلط کردہ چوروں کا مقابلہ کروں گا، عمران خان

?️ 26 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی

صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے مخالفین کا مظاہرہ

?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے مخالفین نے ان کی رہائش گاہ

وزیر خارجہ کا نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے نام اہم پیغام

?️ 8 اکتوبر 2021لاہور (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ انگلینڈ

عرب لیڈروں کی ایران کے ہم پلہ ہونے کی کوشش

?️ 3 جون 2021سچ خبریں:اایک امریکی سینیٹر نے انکشاف کیا ہے کہ عرب ممالک کے

صیہونیوں کی نیندیں حرام کرنے والا حزب اللہ کا نیا ہتھیار

?️ 25 جنوری 2023سچ خبریں:حزب اللہ کے نئے اور سادہ ہتھیار نے مقبوضہ فلسطین کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے