?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کی چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ ایک جوکر ملک کا وزیر دفاع رکھا ہوا ہے ،جب تک ملک کے اندر جنگ کے حالات ہیں ان جوکروں کو میڈیا سے دور رکھیں، مودی نواز جوکرز کے منہ بند کرائیں یہ پاکستان کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی خواتین کی چادریں کھینچ کر تشدد کا نشانہ بنا کر پنجاب پولیس کے ہاتھ کھل گئے ہیں اور وہ اب پنجاب کے کسی طبقے ڈاکٹر طلباء کسی کو بھی نہیں بخش رہے، مریم نواز خود ایک خاتون ہیں مگر پھر پتا نہیں کیوں یہ خواتین کی اتنی تذلیل کرتی ہیں، ہر طرف ظلم کے بادل منڈھلا رہے ہیں، آپ خود کو پنجاب کی ماں کہلاتی ہیں، پنجاب کے بارڈر پر فورس لگی ہے مگر کیوں کہ آپ کے سارے انٹرسٹ ملک سے باہر ہیں تو آپ خاموش رہیں گے، مگر ہم تو مستحکم پاکستان کے خواہاں ہیں، ہم مودی کو بھی جواب دیں گے اور آپ کے کئے گئے ظلم بھی سہتے رہیں گے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ارباب اختیار کو نجانے میری کون سی بات بری لگی کہ ایف آئی آرز پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں، مجھے تو یاد بھی نہیں کہ کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں، پاکستان کے ہر شہر میں ہے مقدمہ ہے، یہاں تو گرفتاری پہلے ہو جاتی ہے اور بعد میں سوچا جاتا ہے کہ ایف آئی آر کیا دی جائے، شام بھی میرے خلاف ایک نیا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ راہداری ضمانت کے لیے آئی ہوں تاکہ اے ٹی سی کے سامنے پیش ہو سکوں۔
عالیہ حمزہ نے کہا کہ پر امن احتجاج پر ایک جیسی کاپی پیسٹ والی ایف آئی آرز درج کرنا بند کر دیں، احتجاج، ریلیاں اور کنونشن ہوں گے، یہ ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے، ہم تو رول آف لا پر یقین رکھتے اور عدالتوں کے سامنے سرینڈر کرتے ہیں، ہم عدالتوں کو آ کر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ہمیں جلد ہی روس کے ساتھ ایک معاہدے تک پہنچنے کی امید ہے: یوکرین
?️ 11 مارچ 2022سچ خبریں: بڈولک نے الجزیرہ قطر کو بتایا کہ روس کے ساتھ
مارچ
ریئل اسٹیٹ بروکرز، بلڈرز کو ٹیکس دائرہ کار میں لایا جائے گا:مفتاح اسماعیل
?️ 25 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے وعدہ کیا ہے کہ وہ
جون
ایران اور پاکستان کے تعلقات ماضی میں کیسے رہے ہیں
?️ 19 جنوری 2024سچ خبریں: پاکستان کی وزارت خارجہ کے سابق سکریٹری نے نے کہا
جنوری
کیلا 250 روپے درجن، سیب 350 روپے کلو، پہلے روزے سے قبل ہی قیمتوں کو پر لگ گئے
?️ 1 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ پھلوں اور
مارچ
کورونا: مزید 131 افراد کا انتقال، 4 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ
?️ 20 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے
مئی
فلسطینی خواتین قیدیوں کی حالت خطرے میں!
?️ 22 دسمبر 2021سچ خبریں: فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ قیدی یوسف المبوح نے
دسمبر
کیا ٹرمپ کے منصوبے سے اسرائیل کا نقصان ہوگا ؟
?️ 18 فروری 2025سچ خبریں: لیور بن ایری نے اپنے ایک نوٹ میں اعتراف کیا
فروری
چیف جسٹس کا اسپیکر کو خط
?️ 19 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال نے آئین کی50 سالہ
اپریل