?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات ہیں کہ بھارت پہلگام واقعہ کو جواز بنا کر اگلے 24 سے 36 گھنٹوں میں فوجی کارروائی کر سکتا ہے،پاکستان بھارت کی جانب سے خود کو خطے میں جج، جیوری اور جلاد کے طور پر پیش کرنے کے روئیے کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مستند اطلاعات ہیں بھارت پاکستان کیخلاف فوجی کارروائی کاارادہ رکھتا ہے، بھارت کی طرف سے کسی بھی مہم جوئی پر یقینی اور فیصلہ کن کارروائی ہوگی۔
پہلگام واقعے کے تناظر میں پاکستان نے ایک ذمہ دار ریاست ہونے کے ناطے، مکمل، شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش کی، تاکہ حقائق سامنے آ سکیں اور واقعات کی اصل نوعیت کا تعین کیا جا سکے۔
بھارت پہلگام واقعے سے جڑے بے بنیاد اور خودساختہ الزامات کو بنیاد بنا رہا ہے۔یہ الزامات بے بنیاد اور من گھڑت ہیں جنہیں پاکستان یکسر مسترد کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ دو دہائیوں سے خود دہشت گردی کا شکار رہا ہے اور دنیا کے کسی بھی حصے میں، کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں کسی بھی شکل میں دہشت گردی کی سخت مذمت کرتا ہے، پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی، منصف اور جلاد کا خود ساختہ کردار سختی سے مسترد کرتاہے، بھارت کے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دیں گے۔
بھارت کی کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پاکستان بھارت کا خطے میں مدعی،منصف اور جلاد کا خودساختہ کردارمسترد کرتا ہے۔ پاکستان خود دودہائیوں سے دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔ پہلگام واقعہ کو بنیاد بناکر پاکستان پر حملے کی کوشش کا نتیجہ اچھا نہیں ہوگا۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اس طرح کے حملے کرنا بدقسمتی اور افسوس ناک ہے، بھارت کی طرف سے کسی قسم کی فوجی مہم جوئی کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
بین الاقوامی برادری کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ جنگ کے تباہ کن نتائج کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔پاکستان قوم اپنی خودمختاری ،علاقائی سالمیت کا ہرقیمت پر دفاع کرےگی۔عطاءاللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے آزادانہ تحقیقات سے گریز اس کے اصل عزائم کو بے نقاب کرتا ہے جس کا مقصد سیاسی فوائد کیلئے عوامی جذبات کو اشتعال دینا اور تصادم کی فضا پیدا کرنا ہے، یہ ایک نہایت افسوسناک رجحان ہے۔
پاکستان ایک بار پھر یہ واضح کرتا ہے کہ اگر بھارت نے کسی بھی قسم کی فوجی مہم جوئی کی کوشش کی تو اس کا منہ توڑ اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔پہلگام واقعے کے بعد پاکستان نے ذمے دار ریاست ہونے کا ثبوت دیا، سچائی کو پتا لگانے، محرکات جاننے کیلئے آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی پیش کش کی، بد قسمتی سے بھارت نے غیر معقولیت اور تصادم کے راستے پر چلنےکا انتخاب کیا۔ یہ خطے اور دنیا میں تباہ کن نتائج کا باعث ہوگا۔ غیرجانبدارانہ تحقیقات سے فرار بذات خود بھارت کے اصل مقاصد کو بے نقاب کرنے کیلئے بڑ ا ثبوت ہے۔


مشہور خبریں۔
عید کے بعد انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کا اعلان
?️ 4 اپریل 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عید کے
اپریل
بھارتی آرمی چیف کا سیز فائر کا دعویٰ گمراہ کن ہے
?️ 4 فروری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر بابر افتخار نے
فروری
غزہ میں جنگ بندی منصوبہ ختم ہونے والا ہے:ناروے
?️ 8 دسمبر 2025 غزہ میں جنگ بندی منصوبہ ختم ہونے والا ہے:ناروے ناروے کے
دسمبر
بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
?️ 29 جنوری 2021سچ خبریں:بغداد ایئر پورٹ کے قریب امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ
جنوری
کورونا سے بچنے کے لئے صدر مملکت کی تجویز
?️ 6 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) کورونا وائرس کی تیسری لہر نے دنیا بھر
اپریل
امریکی ایلچی نے بغداد میں نوری المالکی سے ملاقات کی
?️ 27 فروری 2026امریکی ایلچی نے بغداد میں نوری المالکی سے ملاقات کی عراق کے
فروری
بائیڈن امریکہ میں ہتھیار فروخت کرنے کی پالیسی کو محدود کرنے سے قاصر:فرانسیسی اخبار
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:فرانس کے اخبار کے ذریعے کرائے گئے سروے کے نتائج سے
مئی
یورپ کو امریکہ سے آزاد رہنماؤں کی ضرورت
?️ 4 نومبر 2024سچ خبریں: جرمنی کے Berliner Zeitung اخبار کے مطابق یورپ کو ایسے
نومبر