این اے 249:الیکشن کمیشن کے حکم پر فواد چوہدری کا رد عمل

نواز شریف پیسے واپس کر کےجہاں مرضی چلے جائیں: فواد چوہدری

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کراچی کے حلقے این اے 249 کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے حکم پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے  کہا کہ دوبارہ گنتی کے بجائے ری پولنگ کا مطالبہ کر دیا، مختلف سیاسی جماعتوں نے کورونا کے باعث این اے 249 میں ضمنی انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ اصلاحات کیلئے تیار نہیں تو روئیں بھی نہیں، پیپلزپارٹی امیدوارکی جیت پرسب پارٹیوں نےتنقید کی۔فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے حکم امتناع دے کر اچھا کیا، این اے 249 میں ٹرن آوٹ بہت کم رہا۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن میں حلقے این اے 249 میں دوبارہ گنتی سے متعلق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے درخواست جمع کرائی گئی، لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے مفتاح اسماعیل کی جانب سے ووٹوں کی گنتی کی درخواست جمع کرائی۔

الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ہے اور این اے249کے انتخابی نتائج، سے متعلق الیکشن کمیشن نے حکم امتناع جاری کردیا ہے جبکہ مفتاح اسماعیل کی درخواست پر سماعت چار مئی کو مقرر کی گئی ہے۔

درخواست جمع کرانے کے بعد لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے الیکشن کمیشن کے باہر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ این اے 249 میں مسلم لیگ ن کی واضح اکثریت تھی، حلقےمیں اچانک نتائج آنے کا سلسلہ بند ہو گیا، این اے 249 میں وہ جماعت جو پہلے کہیں نظر نہیں آ رہی تھی وہ جیت گئی۔

طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ ہر پولنگ اسٹیشن پر نتیجہ مرتب کر لیا جاتا ہے تو فارم 45 پر تفصیل لکھی جاتی ہے، ضمنی الیکشن کے روز فارم 45 کی کاپی مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل کو فراہم نہیں کی گئی،ہر پولنگ اسٹیشن کی سمری فراہم کی جاتی ہےجو آرا و نے ہمیں فراہم نہیں کی، پریذائڈنگ افسرنتیجہ واٹس ایپ کرنے کے مجاز تھے۔

مشہور خبریں۔

سائبر حملوں کے پیش نظر برطانوی انتخابات ملتوی

?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:برطانوی انٹیلی جنس سروسز کی جانب سے ووٹنگ سسٹم پر سائبر

صیہونی جیلوں میں فلسطینیوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر جنسی تشدد ؛ امریکی تجزیہ کار کا انکشاف

?️ 12 مئی 2026سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار نکولس کرسٹوف نے صہیونی حکومت کی طرف سے

اومی کرون کے خطرے کے پیش نظر عثمان بزدار کی حکام کو ضروری ہدایات

?️ 10 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرئینٹ اومی

ایڈوکیٹ جلیل اندرابی کے لواحقین27سال گزرجانے کے باوجود انصاف سے محروم

?️ 27 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کے معروف کشمیری کارکن اورسینئر وکیل ایڈوکیٹ

اسٹیٹ بینک نے شرح تبادلہ کے نرخوں پر غور کیلئے بینکوں کا اجلاس کل طلب کرلیا

?️ 27 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) کرنسی اسمگلنگ کے خلاف نئے کریک ڈاؤن کے

اب تک کی بڑی تبدیلی، واٹس ایپ سے دوسری ایپلی کیشن پر میسیج بھیجنا ممکن

?️ 15 نومبر 2025سچ خبریں: انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر اب تک کی

مہوش حیات کی ٹیلی وژن پر واپسی، ڈرامے کا ٹریلر ریلیز

?️ 14 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ مہوش حیات تقریبا 9 سال بعد چھوٹی

وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات، پاک-بھارت کشیدگی میں موثر کردار پر اظہار تشکر

?️ 30 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے