صیہونی جیلوں میں فلسطینیوں کے ساتھ وسیع پیمانے پر جنسی تشدد ؛ امریکی تجزیہ کار کا انکشاف

جنسی تشدد

?️

سچ خبریں:امریکی تجزیہ کار نکولس کرسٹوف نے صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جنسی تشدد اور زیادتیوں کا اعتراف کیا اور امریکی امداد کو اس کا حصہ قرار دیا۔

ایک امریکی تجزیہ کار نے صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف جنسی تشدد اور زیادتیوں کے پھیلاؤ کا اعتراف کر لیا ہے۔

نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق امریکی تجزیہ کار نکولس کرسٹوف نے صہیونی جیلرز، فوجیوں، تفتیش کاروں اور آبادکاروں کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف وسیع پیمانے پر جنسی تشدد اور زیادتیوں کا اعتراف کرتے ہوئے تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ان زیادتیوں کی مذمت کے اصول پر متفق ہوں۔

انہوں نے فلسطینی مردوں اور عورتوں کے انٹرویوز پر مبنی ایک مفصل رپورٹ جاری کرتے ہوئے زور دیا کہ ان افراد کو حراست اور تفتیش کے دوران شدید جنسی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے چونکا دینے والے واقعات میں سے ایک فلسطینی صحافی سامی الساعی کا بیان ہے جسے 2024 میں گرفتار کیا گیا۔ الساعی نے زور دے کر کہا کہ جیلرز نے انہیں برہنہ کیا، مارا پیٹا اور مختلف اشیاء سے حملہ کیا۔ ان کا مقصد ان اقدامات کے ذریعے الساعی پر دباؤ ڈال کر ان سے قابض حکومت کے لیے جاسوسی کرانا تھا۔

اس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ چونکہ امریکی ٹیکس دہندگان کا پیسہ صہیونی حکومت کی حمایت میں خرچ ہوتا ہے، اس لیے امریکہ بھی فلسطینیوں کے خلاف جنسی تشدد میں شریک ہے۔ تجزیہ کار نے 2025 کی اقوام متحدہ کی رپورٹ کا حوالہ دیا ہے جس میں جنسی تشدد کو فلسطینیوں کے ساتھ رویے میں صہیونی حکومت کے معمول کے طریقہ کار کا حصہ قرار دیا گیا ہے۔ نیز مقبوضہ علاقوں میں منظم جنسی تشدد پر یورو-میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس مانیٹر کی رپورٹ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔

سیو دی چلڈرن نے بھی رپورٹ دی ہے کہ گرفتار کیے گئے نصف سے زیادہ فلسطینی بچوں نے جنسی تشدد کا تجربہ کیا ہے یا اسے دیکھا ہے۔

مشہور خبریں۔

غزہ میں صہیونی فوج کے نقصانات میں اضافہ

?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: اسرائیلی فوج نے ایک بار پھر غزہ کی پٹی میں

امریکہ کی مشرقی یورپی بحران فائدہ اٹھانے کی کوشش

?️ 5 نومبر 2025سچ خبریں:یوکرین بحران امریکہ کے لیے ایک موقع بن چکا ہے تاکہ

پاک فوج کا ژوب سیکٹر میں افغان طالبان کی پوسٹوں کو نشانہ، اسلحہ چھوڑ کر فرار

?️ 11 مارچ 2026راولپنڈی (سچ خبریں) پاک افواج کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کیخلاف

لندن میں ایران کے حق میں احتجاج، امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے 

?️ 8 اپریل 2026سچ خبریں:لندن میں برطانوی وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے سینکڑوں مظاہرین

صیہونی آبادکاروں کی ایک بار پھر مسجد الاقصی پر یلغار

?️ 27 جون 2021سچ خبریں:صیہونی آباد کاروں نے آج اتوار کو صیہونی حکومت کی فوج

ایران میں بدامنی کے لیے بائیڈن کی دوبارہ حمایت

?️ 17 اکتوبر 2022سچ خبریں:   امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک بیان میں ایران میں

یمن پر ایک بار پھر امریکی اور برطانوی حملے

?️ 23 جنوری 2024سچ خبریں:خبر رساں ذرائع نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر امریکہ اور

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر میں بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ بند کرے، ایمنسٹی انٹرنیشنل

?️ 19 ستمبر 2024سری نگر: (سچ خبریں) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے