🗓️
لاہور(سچ خبریں) این اے 133 ضمنی انتخابات، ن لیگ پیپلز پارٹی کو ٹف ٹائم دینے میں کامیاب، مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے پی پی امیدوار پر واضح برتری حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق این اے 133ضمنی انتخابا ت کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ 254 میں سے 136پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ گئے ہیں۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل پر کئی ہزار ووٹوں سے واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز نے 24564ووٹ لے کر پی پی امیدوارپر برتری حاصل کر لی ہے۔ جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار اسلم گل 14446 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
بتاتے چلیں کہ مسلم لیگ ن کے رہنماء پرویز ملک کے انتقال کی وجہ سے خالی والے حلقہ این اے 133 لاہور کی اس نشست پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہی، حلقے میں 4 لاکھ 40 ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کر نے کے اہل تھے ، جن میں مرد ووٹرز 2 لاکھ 33 ہزار 558 اورخواتین 2 لاکھ 6 ہزار 927 ہیں ، پولنگ کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 133 میں 254 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ، جن میں اے کیٹیگری کے 22، بی کیٹیگری کے 198 اور سی کیٹیگری کے 34 پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں ، ان میں سے 200 پولنگ اسٹیشن ایسے ہیں جہاں مرد اور خواتین علیحدہ علیحدہ ووٹ کاسٹ کریں گے جب کہ 54 مخلوط پولنگ اسٹیشنز بنائے گئے ۔
حلقے میں مجموعی طور پر 13 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے ، جس میں آزاد امیدواروں کی تعداد زیادہ ہے تاہم اس نشست کے لیے مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے ، یہاں پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز ن لیگ اور اسلم گل پیپلز پارٹی کے امیدوار ہیں جب کہ ضمنی انتخابات کے دوران کسی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں جس کے لیے مجموعی طور پر 2 ہزار سے زائد افسران و اہل کار ڈیوٹی دے رہے ہیں ، ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں 6 ایس پیز اور 14 ایس ڈی پی اوز فرائض انجام دے رہے ہیں ، اس کے علاوہ 44 ایس ایچ اوز، 52 ڈولفن و پیرو اور 7 کوئیک ریسپانس ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں۔
مشہور خبریں۔
کیا بن سلمان نیتن یاہو سے ناراض ہیں؟
🗓️ 20 ستمبر 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی حکومت کے وزیر اعظم سے سعودی
ستمبر
تل ابیب کو ریاض کے ساتھ معمول پر آنے کے لئے وقت کی ضرورت
🗓️ 6 جولائی 2022اسرائیل ہیوم اخبار نے امریکی صدر جو بائیڈن کے مقبوضہ علاقوں کے
جولائی
سکھر: اداروں کی تضحیک کا الزام، مریم نواز کے خلاف دائر درخواست خارج
🗓️ 10 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سکھر کی مقامی عدالت نے اداروں کی تضحیک اور
مارچ
بھارت کے نئے فوجی بھرتی کے منصوبے پر ہونے والے مظاہرے
🗓️ 17 جون 2022سچ خبریں: بھارتی حکومت کے مسلح افواج میں بھرتی کے نئے منصوبے
جون
وزیر اعظم نے 26 نومبر کے احتجاج میں گولی نہ چلنے کی نا مناسب بات کی، علی امین گنڈاپور
🗓️ 4 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا
جنوری
خدا عطاکردہ نعمتیں چھین بھی سکتا ہے: شاہ رخ خان
🗓️ 22 فروری 2022ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کے بادشاہ، اداکار شاہ رخ خان کا
فروری
بعض عرب کمپنیوں کی اسرائیل کی مدد کا پردہ فاش
🗓️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی خبر رساں ذرائع نے صیہونی حکومت کو سامان کی
مارچ
بی جے پی نے مقبوضہ جموں وکشمیر کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، فاروق عبداللہ
🗓️ 16 مئی 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
مئی