این 83، این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ

🗓️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے این 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں این اے 83 اور این اے 85 سرگودھا میں انتخابات ملتوی ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی۔

درخواست گزار مسلم لیگ (ن) کے امیدوار ذوالفقار علی بھٹی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ڈی آر او سرگودھا اور ریٹرننگ افسران بھی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ مجھے ریٹرننگ افسر کا ایک نوٹس ملا کہ آپ کے حلقہ میں امیدوار فوت ہو گیا ہے، وفات پانے والے امیدوار کا ڈیتھ سرٹیفیکیٹ 15 جنوری کا ہے۔

ذوالفقار علی بھٹی نے مؤقف اپنایا کہ تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی، 3 جنوری کو نماز جنازہ ہوئی، اس معاملہ میں جعل سازی کی گئی ہے، دو حلقوں میں انتخابات ملتوی کروانے کیلئے سازش کی گئی، ڈی سی سرگودھا نے معاملہ کی انکوائری بھی کروائی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹی نے کہا کہ میری درخواست ہے کہ انتخابات ملتوی نہ کیے جائیں، ڈی آر او سرگودھا نے مؤقف اپنایا کہ میں نے انکوائری کروائی ہے، انکوائری میں ثابت ہو گیا ہے کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی ہے، انکوائری میں صادق علی کی والدہ، بیٹی، امام مسجد کے بیان ریکارڈ کیے گئے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابات ملتوی کرنے سے پہلے ریٹرننگ افسران نے انکوائری کیوں نہیں کی، ریٹرننگ افسر این اے 85 نے کہا کہ اب یہ ثابت ہو چکا ہے کہ صادق علی کی وفات 2 جنوری کو ہوئی تھی، ہمیں جعلی ڈیٹھ سرٹیفکیٹ فراہم کیا گیا تھا۔

سیکریٹری یونین کونسل نے کہا کہ ہم نے نمبردار کی تصدیق اور بیٹے کی درخواست پر ڈیتھ سرٹیفیکیٹ جاری کیا، نمبردار نے کہا کہ میرے جعلی دستخط کیے گئے۔

سماعت کے دوران مداخلت پر چیف الیکشن کمشنر نے سیکرٹری یونین کونسل کی سرزنش کی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ایک تو غلط کام کرتے ہو اور یہاں آ کر بحث کرتے ہو۔

چیف الیکشن کمشنر نے سیکریٹری یونین کونسل کے خلاف ڈی سی سرگودھا کو کارروائی کی ہدایت کر دی، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ اس شخص کو نوکری سے برخواست کرنا چاہیے۔

امام مسجد نے بتایا کہ میں نے صادق علی کی نماز جنازہ 3 جنوری کو پڑھائی۔

الیکشن کمیشن نے این 83 اور این اے 85 میں انتخابات ملتوی کرنے کے ریٹرننگ افسران کے نوٹیفکیشن منسوخ کر دیے۔

دونوں حلقوں میں انتخابات ہوں گے، انتخابی عمل جاری رکھا جائے۔

مشہور خبریں۔

صیہونیوں نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل میں ملوث ہونے کا اقرار کر کے اپنے لیے جہنم خرید لی:عطوان

🗓️ 26 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اور انٹر ریجنل اخبار رائے

آج جسٹس (ر) مظاہر نقوی کیخلاف طلب گواہوں کے بیانات ریکارڈ کریں گے، چیف جسٹس

🗓️ 15 فروری 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے جسٹس (ریٹائرڈ) مظاہر علی

نواز شریف انتخابات سے قبل ’اسٹیبلشمنٹ کا لاڈلا‘ ہونے کی چھاپ مٹانے کے خواہاں

🗓️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سربراہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف بظاہر اپنے

عمران خان سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کیا جارہا ہے، فواد چوہدری

🗓️ 13 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) پی ٹی آئی  کے رہنما اور سابق وفاقی

شہباز گل اسلام آباد سے گرفتار

🗓️ 9 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر فواد چوہدری اور

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت متعدد ممالک پر عائد سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

🗓️ 4 جون 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے کورونا وائرس کے پیش نظر

مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی ملیشیا کے ساتھ فلسطینیوں کی شدید جھڑپیں

🗓️ 26 مئی 2022سچ خبریں:مقامی فلسطینی میڈیا نے مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں فلسطینیوں

برطانوی عدالت کے حکم نامہ میں شہباز شریف کا نام  نہیں: شہزاد اکبر

🗓️ 28 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر نےشہباز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے