?️
اسلام آباد(سچ خبریں) میڈیا رپورٹس کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں شہلا رضا نے کہا کہپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما اور سندھ کی صوبائی وزیر شہلا رضا نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما اگلے ہفتے آصف علی زرداری سے ملاقات کریں گے اور وہ متوقع طور پر پی پی پی میں شمولیت کا اعلان کرسکتے ہیں جب کہ جہانگیر ترین کی مخدوم احمد محمود سے ملاقات ہوئی ہے، اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے’۔
انہوں نے کہا کہ ‘خیال ہے کہ جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے’۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اور پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔
وفاقی حکومت نے 21 فروری 2020 کو ملک بھر میں چینی کی قیمت میں یکدم اضافے اور اس کے بحران کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔
کمیٹی نے 4 اپریل کو اپنی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ چینی کی برآمد اور قیمت بڑھنے سے سب سے زیادہ فائدہ جہانگیر ترین کے گروپ کو ہوا جبکہ برآمد اور اس پر سبسڈی دینے سے ملک میں چینی کا بحران پیدا ہوا تھا۔
انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے مطابق جنوری 2019 میں چینی کی برآمد اور سال 19-2018 میں فصلوں کی کٹائی کے دوران گنے کی پیدوار کم ہونے کی توقع تھی اس لیے چینی کی برآمد کا جواز نہیں تھا جس کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں چینی کی قیمت میں تیزی سے اضافہ ہوا۔
جس کے بعد 21 مئی کو حکومت چینی بحران پر وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقاتی رپورٹ کا فرانزک آڈٹ کرنے والے کمیشن کی حتمی رپورٹ منظرعام پر لائی تھی جس کے مطابق چینی کی پیداوار میں 51 فیصد حصہ رکھنے والے 6 گروہ کا آڈٹ کیا گیا جن میں سے الائنس ملز، جے ڈی ڈبلیو گروپ اور العربیہ مل اوور انوائسنگ، 2 کھاتے رکھنے اور بے نامی فروخت میں ملوث پائے گئے۔
وزیر اعظم عمران خان نے 7 جون کو شوگر کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں چینی اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف سفارشات اور سزا کو منظور کرتے ہوئے کارروائی کی ہدایت کی تھی۔
جہانگیر ترین جون میں ہی خاموشی کے ساتھ انگلینڈ روانہ ہو گئے تھے، وہ انکوائری کمیشن کی جانب سے چینی بحران کی فرانزک آڈٹ رپورٹ جاری کرنے سے قبل ہی ملک سے باہر چلے گئے تھے۔
بعد ازاں کئی ماہ انگلینڈ میں قیام کے بعد نومبر میں وطن واپس آئے تھے اور واپسی پر لاہور میں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے بتایا تھا کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک گئے تھے اور میں اس مقصد سے گزشتہ 7 سال سے بیرون ملک جا رہا ہوں، علاج مکمل ہونے کے بعد اب وطن واپس آ گیا ہوں۔
خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف مالیاتی فراڈ اور منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کرلیا تھا۔
ڈان کو دستیاب ایف آئی آر کی نقول کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 406، 420 اور 109 جبکہ انسداد منی لانڈرنگ ایکٹ کی دفعہ 3/4 کے تحت 2 علیحدہ مقدمات درج کیے گئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق انکوائری کے دوران جہانگیر ترین کی جانب سے سرکاری شیئر ہولڈرز کے پیسے کے غبن کی سوچی سمجھی اور دھوکہ دہی پر مبنی اسکیم سامنے آئی جس میں جہانگیر ترین کی کمپنی جے ڈی ڈبلیو نے دھوکے سے 3 ارب 14 کروڑ روپے فاروقی پلپ ملز لمیٹڈ (ایف پی ایم ایل) کو منتقل کیے جو ان کے بیٹے اور قریبی عزیزوں کی ملکیت ہے-
بعد ازاں جہانگیر ترین نے ٹوئٹر پر ایک پیغام میں جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں ایف آئی اے کے نوٹس کے جواب میں ٹھوس شواہد کے ساتھ تفصیلی رپورٹ جمع کرواچکا ہوں اور انہیں میرے اور میرے اہلِ خانہ کے خلاف قانونی طور پر کچھ ثابت کیے بغیر مہم چلاتے دیکھنا بدقسمتی ہے’۔
بعد ازاں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین نے لاہور کی سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی۔جہانگیر ترین اور علی ترین نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ ایف آئی اے نے جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا جبکہ کوئی غیر قانونی کام نہیں کیا لیکن ایف آئی اے نے بے بنیاد مقدمے میں نامزد کر دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکے عدالت نے درخواست قبول کرتے ہوئے دونوں کی عبوری ضمانت منظور کرلی تھی اور ایف آئی اے سے 10 اپریل تک مقدمے کا مکمل ریکارڈ طلب کر لیا۔
جہانگیر ترین اور علی ترین نے سیشن کورٹ اور بینکنگ جرائم کورٹ سے مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے، بینکنگ جرائم کورٹ نے 7 اپریل تک ضمانت منظور کر کے مقدمے کا ریکارڈ ایف آئی اے سے طلب کر لیا ہے۔


مشہور خبریں۔
صیہونی حکومت کے قبضے کے بارے میں ہیگ کی عدالت کا فیصلہ
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے شہر دی ہیگ میں واقع بین الاقوامی عدالت انصاف
جولائی
غزہ میں بھوک کے ہتھیار سے سست موت؛ ریت کھانے والے بچوں کا المیہ
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: جیسے جیسے صیہونی ریگیم کی تباہ کن جنگ غزہ کی پٹی
جولائی
جولانی حکومت کا امریکا اور اسرئیل کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہونے والا ہے
?️ 24 جولائی 2025جولانی حکومت کا امریکا اور اسرئیل کے ساتھ مشترکہ اجلاس ہونے والا
جولائی
کینیڈا کی حکومت ویکسین نا لگانے والوں کے سخت، خلاف ادائیگی کاٹ دی جائے گی
?️ 7 اکتوبر 2021سچ خبریں:ا اے ایف پی کے مطابق ، وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو
اکتوبر
نیب ترامیم کے خلاف فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا
?️ 14 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی احتساب آرڈیننس (این اے او) کو غیر
اکتوبر
اسرائیلی مظاہرین کا نیتن یاہو سے مطالبہ
?️ 16 مارچ 2024سچ خبریں: اسرائیلی شہریوں نے ایک بار پھر نتن یاہو کے استعفے
مارچ
دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن کا مقبوضہ فلسطین کے لیے پروازیں منسوخ کرنے کا اعلان
?️ 18 مئی 2026سچ خبریں:امریکن ایئرلائنز، جو دنیا کی سب سے بڑی ایئرلائن ہے، نے
مئی
فرانسیسی پولیس کا فلسطین کے حامیوں کے ساتھ سلوک
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: فرانسیسی پولیس نے پیرس شہر میں فلسطینیوں کے حامیوں کے
مئی