ایم کیو ایم اراکین کا قومی اسمبلی میں بائیکاٹ

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے اراکین قومی اسمبلی صابر قائم خانی اور صلاح الدین نے ایوان میں اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا ، جہاں اظہار خیال کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما صابر حسین قائم خانی نے کہا کہ ہمیں عوام نے منتخب کرکے بھیجا ہے لیکن حکومتی اتحاد مین شامل ہونے کے بعد ہمارے علاقوں کے منصوبوں کو کوئی ترجیح نہیں دی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ صابر قائم خانی اور صلاح الدین نے ایوان میں اجلاس بائیکاٹ کا اعلان کیا تو وفاقی وزیر ایازصادق اور مرتضیٰ جاوید عباسی ایم کیو ایم ارکین کو منانے گئے تاہم ایم کیوایم رکن قومی اسمبلی صلاح الدین نے ایاز صادق کا ہاتھ جھٹک دیا اور کہا کہ ہم نے آپ کا ساتھ دینے کی بھاری سیاسی قیمت ادا کی ہے ، ہمیں اپوزیشن کی نشستوں پر آنے میں وقت نہیں لگے گا۔

دوسری طرف صوبہ سندھ میں ہوئے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کی وجہ سے حکومتی اتحاد میں گلے شکوے شروع ہوگئے اور جمعیت علماء اسلام ف نے پاکستان پیپلزپارٹی کی شکایت کردی ، جے یو آئی کے رہنماء اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام اتحادی حکومت کا اہم حصہ ہے لیکن جمعیت علمائے اسلام کو پیپلز پارٹی سے شکایت ہے کیوں کہ سندھ کے بلدیاتی انتخابات میں سرکاری مشینری استعمال ہوئی اور ہمارے کارکنوں پر تشدد کیا گا، اس حوالے سے جے یو آئی سندھ کی قیادت نے اپنی شکایت مولانا فضل الرحمٰن تک پہنچا دی ہے۔

ادھر متحدہ قومی موومنٹ پاکستان سے معاہدے کے باوجود پیپلزپارٹی نے میئر کراچی اپنی جماعت سے بنانے کا دعویٰ کردیا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء اور صوبائی وزیر سعید غنی نے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا کیوں کہ کراچی میں دیگر جماعتوں کے ووٹ گر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی کے ووٹ بڑھ رہے ہیں ، کراچی میں بے شمار ترقیاتی کام ہو رہے ہیں ، سندھ حکومت کام نہیں کررہی ہوتی تو الیکشن میں نتائج سامنے نہیں آتے۔

مشہور خبریں۔

رفح میں صہیونیوں کے امدادی کارکنوں کا قتل 

?️ 23 اپریل 2025سچ خبریں:اسرائیلی اخبار ہاآرتص نے اپنی تحقیقات میں بتایا ہے کہ صہیونی

فرانسیسی ٹریڈ یونینوں نے میکرون کو خبردار کرتے ہوئےملک کو گھیرے میں لیا

?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:فرانسیسی ہوائی اڈے کے کارکنوں کی ہڑتال کے باعث آنے والے

فیصل قریشی کی صاحبزادی نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھ دیے

?️ 27 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار، پروڈیوسر و میزبان فیصل قریشی کی بڑی

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کی کیا حیثیت باقی رہ گئی ہے؟ حافظ نعیم الرحمٰن کی زبانی

?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ

بریکس اقتصادی طاقت میں کہاں پہنچ چکا ہے؟ روسی صدر کی زبانی

?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے روس میں ایک اجلاس

آیت اللہ خامنہ ای کے حالیہ خطبے کی عالمی سطح پر کوریج

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: علاقائی اور بین الاقوامی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای

اسلام آبادمیں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 31 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تفریحی مقامات کھولنے کا نوٹیفکیشن

جنگ بندی؛ یمنی دلدل سے نکلنے کا راستہ

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:یمن میں اقوام متحدہ کے زیراہتمام صنعا حکومت اور جارح اتحاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے