?️
اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت نے ٹیکس بیس کو وسیع کرنے اور آٹومیشن کے ذریعے ٹیکس دہندگان کو سہولت دینے کی واضح ہدایت کے ساتھ اِن لینڈ ریونیو سروس کے ایک سینئر افسر عاصم احمد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا نیا چیئرمین مقرر کیا ہے وفاقی کابینہ کی جانب سے ان کی بطور چیئرمین تقرری کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ایک علیحدہ نوٹیفکیشن کے ذریعے وفاقی حکومت نے ریونیو ڈویژن کے سیکریٹری کا اضافی چارج بھی انہیں دے دیاعاصم احمد پی ٹی آئی کی زیر قیادت حکومت کے ڈھائی سالہ دور اقتدار میں تعینات کیے گئے پانچویں ایف بی آر چیئرمین ہیں۔
یہ عہدہ 9 اپریل کو اس وقت خالی ہوا جب کسٹمز گروپ کے 22 گریڈ کے افسر جاوید غنی ریٹائر ہوئے تھےگزشتہ کئی دنوں سے اس عہدے کے لیے کئی نام زیر گردش تھے تاہم حکومت نے عاصم احمد کو مقرر کیا جو اس وقت ایف بی آر میں انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی ٹی) کے رکن کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے۔
ڈان سے گفتگو کرتے ہوئے نومنتخب چیئرمین نے کہا کہ وہ ٹیکسیشن کے عمل کو مکمل طور پر خودکار کرنے کے وزیر اعظم عمران خان کے ایجنڈے پر عمل درآمد کریں گے۔
عاصم احمد نے کہا کہ ‘آئی ٹی ممبر کی حیثیت سے وزیر اعظم کو آٹومیشن روڈ میپ کے بارے میں ایک تفصیلی پریزینٹیشن دی گئی تھی، اس روڈ میپ کو اس کی اصل روح کے مطابق نافذ کریں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹیکس دہندگان کے لیے آسانی پیدا کرنے اور ٹیکس دہندگان اور ٹیکس عہدیداروں کے درمیان رابطے کو کم سے کم کرنا آٹومیشن کے دو اہم مقاصد ہیں، ایف بی آر بہت جلد الیکٹرانک سماعت کا تصور پیش کرے گا جس میں کارروائی کا ریکارڈ خود سے جمع ہوتا رہے گا۔
چیئرمین نے کہا کہ یہ سہولت ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے پہلے سے خود کار اپیلوں کے نظام کے علاوہ ہوگی، مکمل آٹومیشن ملک میں ٹیکس بیس کو وسیع کرنے کا بھی سبب بنے گا۔
ایک سوال کے جواب میں عاصم احمد نے کہا کہ موجودہ ٹیم بہت محنت کر رہی ہے اور ریونیو وصول کرنے کا ہدف حاصل کرلیا جائے گا، ‘ہم رواں مالی سال کے لیے اپنے اہداف کے حصول کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے’۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ایف بی آر کے بارے میں عوام کے تاثرات کو تبدیل کرنے کے لیے بھی پوری کوشش کریں گےدریں اثنا ایف بی آر بورڈ ان کونسل نے اجلاس میں ریٹائر ہونے والے ایف بی آر کے چیئرمین جاوید غنی کی خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے ان کو سراہا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود اور ایف بی آر کے تمام ممبران نے اجلاس میں شرکت کی اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر انہیں میمنٹو بھی پیش کیا گیا۔
مشہور خبریں۔
کیا نواز شریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی ہے؟
?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا
اگست
مراکش کے 36 شہروں میں صیہونیوں کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے خلاف احتجاجی مظاہرے
?️ 30 نومبر 2021سچ خبریں:اسرائیلی وزیر جنگ کے دورے کے بعد مراکش کے مختلف شہروں
نومبر
فلسطینی ماؤں کی حالت تشویشناک
?️ 1 جولائی 2024سچ خبریں: غزہ کے حالات ایسے ہیں کہ اس علاقے میں رہنے
جولائی
بھارتی جیلوں میں کشمیری رہنماؤں کی مظلومیت کی انتہا
?️ 5 مئی 2021(سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر
مئی
مزاحمتی محاذ کا اتحاد قائم رہا تو بن گورین ائرپورٹ پر کابل ائرپورٹ کا منظر دہرایا جائے گا!:عطوان
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار نے تل ابیب کو رسوا
مئی
کیا صیہونییوں کی سعودیوں کے ساتھ دوستی ہو جائے گی؟
?️ 26 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی عرب کے امریکہ اور صیہونی حکومت کے ساتھ مذاکرات
ستمبر
عمران خان کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج ہونے کا امکان
?️ 2 جون 2022اسلام آباد (سچ خبریں) چئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف دفعہ 124 اے
جون
ٹرمپ نے اپنے جانشین کا کیا اعلان
?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سوال کے جواب میں تصدیق کی کہ
اگست