بلوچستان میں سرکاری ملازمین نے دھرنا ختم کیا

?️

بلوچستان(سچ خبریں) بلوچستان میں کئی دنوں سے سرکاری ملازمین کا دھرنا بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے دھرنے کے خاتمے کے حکم اور صوبائی حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد گرینڈ امپلائز الائنس نے بالآخر کوئٹہ میں 12 روز سے جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے اواخر میں دھرنے پر بیٹھنے والے سرکاری ملازمین نے اپنی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کا سرکاری نوٹی فکیشن جاری نہ ہونے تک اپنا احتجاج ختم کرنے سے انکار کردیا تھا۔

حکومتِ بلوچستان اور اساتذہ کی تنظیم گرینڈ امپلائز الائنس کے درمیان مذاکرات کے کئی دور ہوئے لیکن تمام کوششیں رائیگاں گئی تھیں اور مذاکراتی دور بے نتیجہ ختم ہوئے تھے۔

آج (9 اپریل کو) بلوچستان ہائی کورٹ کی جانب سے دھرنا ختم کرنے کے حکم کے بعد صوبائی حکومت اور اساتذہ کی تنظیم کے درمیان کامیاب مذاکرات ہوئے جس کے بعد دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

گرینڈ امپلائز الائنس کے رہنما ملک کاکڑ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے حکومت کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے حکومت سے مذکرات ہوئے ہیں جبکہ معزز عدلیہ نے بھی ہمیں مطالبات پورے ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ملک کاکڑ نے کہا کہ ہم عدالت کے حکم اور حکومتی یقیین دہانی پر دھرنا ختم کررہے ہیں لیکن اگر ہماری تنخواہوں میں اضافے کا اعلامیہ جاری نہ ہوا تو ہم دھرنا تو ختم کردیں گے لیکن احتجاج جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل بلوچستان ہائی کورٹ نے جمعہ کو حکومتی ملازمین کو دھرنا ختم کرنے کا حکم دیا تھاچیف جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس کامران ملاخیل پر مشتمل بلوچستان ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے یہ حکم دیا تھا۔

دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل بلوچستان ارباب طاہر کاسی اور گرینڈ امپلائز الائنس کے رہنما عدالت میں پیش ہوئے تھےعدالت نے اس کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کو غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیا تھا۔

دوسری جانب مظاہرین نے بلوچستان میں میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ بھی ختم کرنے کا اعلان کردیا اساتذہ نے جمعہ کو میٹرک امتحانات کا بائیکاٹ کیا تھا جس کے بعد بلوچستان کی حکومتی ٹیچرز ایسوسی ایشن نے وزیر تعلیم سردار یار محمد رند سے ملاقات کی تھی۔

حکومتی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے رہنما حبیب الرحمٰن مردان زئی نے وزیر تعلیم کی یقین دہانی کے بعد اعلان کیا کہ کل سے اساتذہ امتحانات میں اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے واضح رہے کہ اساتذہ کی جانب سے بائیکاٹ کے باعث آج ہونے والے میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے۔

مشہور خبریں۔

پشاور: ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجہ میں متعدد دکاندار گرفتار

?️ 25 اپریل 2021پشاور (سچ خبریں) پشاور میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران

اسرائیلیوں کی اکثریت غزہ جنگ کا خاتمہ چاہتی ہے

?️ 28 جون 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں تازہ ترین سروے کے مطابق زیادہ تر

حکومت نے 150 افغان ٹرکوں کو سامان کی ترسیل کیلئے واہگہ بارڈر عبور کرنے کی اجازت دے دی

?️ 1 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے بھارت سامان لے جانے والے 150

مشرق وسطیٰ کیلئے پاکستان کی برآمدات میں 12 فیصد کمی

?️ 26 مارچ 2023کراچی: (سچ خبریں) رواں مالی سال کے ابتدائی 8 مہینوں میں پاکستان

اسرائیل ایران کے مقابلے میں شکست کھا چکا، صہیونی منصوبہ خطے کے لیے خطرہ: انصاراللہ کے رہنما

?️ 16 مئی 2026سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما عبدالملک الحوثی نے کہا ہے

محمود اچکزئی کا کل سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پُرامن احتجاجی دھرنے کا اعلان

?️ 12 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی محمود خان اچکزئی نے

پرویز الٰہی کے خلاف 20 مقدمات درج ہیں، لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع

?️ 21 مئی 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی

سونیا حسین اور شرمین عبید میں تلخ کلامی

?️ 1 جولائی 2021کراچی (سچ خبریں) فلم اسٹار ماہرہ خان سے متعلق بیان پر اداکارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے