ایف آئی اے نے یوٹیوبر اسد طور، عمران ریاض کو طلب کر لیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اعلیٰ ترین عدلیہ اور ججز کے خلاف نفرت انگیز مہم کے الزام میں تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر اسد طور اور صحافی عمران ریاض کو طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق یوٹیوبر اسد طور کو کل سائبر کرائم ونگ اسلام آباد میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، جبکہ عمران ریاض کو سائبر کرائم ونگ لاہور میں پیش ہونے کا نوٹس جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 16 جنوری کو وزارت داخلہ نے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے اس مہم کی روک تھام کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دے دی تھی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزارت داخلہ نے سپریم کورٹ کے ججوں کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کا نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے لیے جے آئی ٹی بنادی۔

مزید کہا گیا تھا کہ اس 6 رکنی جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ ہوں گے اور اس میں آئی ایس آئی، آئی بی اور پی ٹی اے کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

بعد ازاں، 18 جنوری کو سوشل میڈیا پر عدلیہ بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری مہم کی روک تھام کے لیے تشکیل کردہ جے آئی ٹی کا اجلاس ایف آئی اے کے اسلام آباد ہیڈکوارٹر میں منعقد ہوا تھا۔

دوران اجلاس میں سوشل میڈیا پر عدلیہ کو بدنام کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کیا گیا تھا، حساس اداروں کے افسران نے بھی پلان آف ایکشن سربراہ جے آئی ٹی کو پیش کردیا تھا۔

اجلاس میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کو نفرت انگیز مواد پھیلانے والوں کی معلومات اکھٹی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی تھی، ساتھ ہی مواد اپلوڈ، شیئر اور کمنٹ کرنے والوں کی بھی تمام تفصیلات حاصل کرنے کے احکامات دیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ 14 جنوری قبل طویل سماعت کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کو غیرآئینی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کی جانب سے پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان نہ دینے کے فیصلے کو برقرار رکھا تھا۔

سیاسی اور قانونی ماہرین نے سپریم کورٹ کے اس فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بھی اس فیصلے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

اس فیصلے کے بعد سوشل میڈیا پر عدالت عظمیٰ اور اس کے ججز کے خلاف باقاعدہ مذموم مہم شروع کردی گئی تھی اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے وزارت داخلہ نے جے آئی ٹی تشکیل دے کر معاملے کی تحقیقات کا فیصلہ کیا ۔

مشہور خبریں۔

غزہ سے دو قیدیوں کی لاشیں برآمد:اسرائیلی فوج کا دعویٰ

?️ 29 اگست 2025غزہ سے دو قیدیوں کی لاشیں برآمد:اسرائیلی فوج کا دعویٰ  اسرائیلی فوج

مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کا انتقال کشمیری عوام کے لیئے بڑا صدمہ

?️ 4 ستمبر 2021سرینگر (سچ خبریں) دو دن قبل مقبوضہ کشمیر کے بزرگ حریت رہنما سید

اڈیالہ جیل پر حملے کا منصوبہ ناکام ،3دہشتگرد گرفتار

?️ 7 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سی ٹی ڈی اورپولیس کی مشترکہ کارروائی کے دوران اڈیالہ جیل میں

چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کا تقرر: عمر ایوب نے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کیلئے 6 نام اسپیکر کو بھیج دیے

?️ 5 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان

ڈنمارک تارکین وطن کے ساتھ سخت ترین رویہ رکھنے والا ملک

?️ 13 جنوری 2022سچ خبریں:  حالیہ برسوں میں کی سیاسی پناہ کی پالیسی میں تبدیلیاں،

فلسطینی دفاع مقدس کے میدان سے کبھی نہیں نکلیں گے: خطیب مسجد اقصیٰ

?️ 22 جنوری 2022سچ خبریں:  غزہ میں مسجد الاقصیٰ کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے

مذاکرات کے لئے بھارت کو مناسب ماحول پیدا کرنا ہوگا

?️ 17 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے ہفتہ وار

مقبوضہ بیت المقدس کو تقسیم کرنے کی صہیونیوں کی نئی سازش

?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں:فلسطین لبریشن آرگنائزیشن نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی حکومت ایک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے