🗓️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر عملدر آمد کرنے میں اسلام آباد سب سے آگے ہے اور سب سے کم عملدرآمد سندھ اور خصوصاً کراچی میں ہوا ہے۔امید ہے کہ حکومت سندھ اس پر خصوصی توجہ دے گی۔
اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کرنے میں سب سے آگے اسلام آباد ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ صوبے میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے میں ناکام رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 24 گھنٹوں کے دوران زیادہ تر اموات پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کی گئیں۔
فواد چوہدری نے بتایا کہ گزشتہ روز 161 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے جبکہ 3 ہزار 377 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں لاک ڈاؤن کا مقصد کیسز میں اضافے کو روکنا ہے اور اُمید کا اظہار کیا کہ حکومتِ سندھ اس پر خصوصی توجہ دے گی۔علاوہ ازیں کراچی میں ضمنی انتخاب سے متعلق دوبارہ گنتی کے معاملے پر فواد چوہدری نے کہا کہ ‘ہمارا مطالبہ ہے کہ دوبارہ الیکشن ہونے چاہیے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ این اے 249 میں ووٹرز کا ٹرن آؤٹ انتہائی کم تھا اس لیے یہ ضمنی انتخاب کسی تماشے سے کم نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ ٹرن آؤٹ کورونا کی وجہ سے بھی کم رہا جبکہ بھارت میں کیسز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ وہاں کا الیکشن کمیشن ہے۔
فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز سے متعلق کہا کہ ہمارے اوپر نابالغ لیڈر شپ مسلط ہے جسے پارلیمان کے کردار کا علم نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی سیاست خاتمے کے قریب ہے۔فواد چوہدری نے بتایا کہ آج کابینہ نے دو آرڈیننس کی منظوری دی ہے جس کے تحت الیکشن کمیشن ای وی ایم مشین استعمال کرسکے گا۔
مشہور خبریں۔
گیلنٹ کے خطرناک تبصرے
🗓️ 10 اکتوبر 2023سچ خبریں:ہیومن رائٹس واچ نے کہا کہ بین الاقوامی فوجداری عدالت کو
اکتوبر
جھلسی ہوئی زمین کی حکمت عملی
🗓️ 6 ستمبر 2024سچ خبریں: غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ تقریباً 11 ماہ
ستمبر
فلسطینی قیدیوں کے ساتھ صیہونیوں کا سلوک
🗓️ 21 فروری 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں اور رہائی پانے والے افراد کے بورڈ نے
فروری
اسلامی انقلاب نے ایران کو انحصار سے نجات دلائی:انصاراللہ
🗓️ 12 فروری 2022سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے ترجمان نے اسلامی انقلاب کی
فروری
کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
🗓️ 5 اپریل 2025کیچ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے کیچ میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی
اپریل
بغداد ایئرپورٹ شہید سلیمانی اور ابومہدی المہندس کی یادگاری تقریب کے لیے تیار
🗓️ 2 جنوری 2023سچ خبریں: بغداد ایئرپورٹ پر لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور حاج
جنوری
اتحادی حکومت کا آئندہ انتخابات سےقبل ووٹ پکے کرنے کا ایک اور منصوبہ سامنے آ گیا
🗓️ 11 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے ووٹ بینک بڑھانے کے لیے نوکریاں
فروری
عثمان بزدار کا استعفیٰ مسترد
🗓️ 30 اپریل 2022لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب نے عثمان بزدار کا استعفی آئینی اعتراض
اپریل