صوبے کے ہر شہری کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں: مراد علی شاہ

بھارتی ڈیلٹا کے پھیلاؤ میں تیزی، سندھ حکومت نے پابندیاں لگا دیں

?️

کراچی (سچ خبریں)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا کہنا ہے کہ صوبے کے ہرشہری کو ویکسین لگانا چاہتے ہیں یہ بات انہوں نے  محکمہ صحت کو پرائیویٹ اسپتالوں کو کولڈ چین اور ویکسین دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہی، ان  کا کہنا تھا کہ بڑی عمر کے افراد کو گھروں میں ویکسین لگانے کے انتظام بھی کیے جائیں۔

مراد علی شاہ نے صوبہ سندھ کے ڈاکٹروں سے ملاقات کی، اس دوران وزیرصحت، وزیر بلدیات، مشیر قانون، چیف سیکریٹری، سیکریٹری صحت، ڈاکٹر باری، ڈاکٹر فیصل اور دیگر بھی وزیر اعلیٰ سندھ کے ہمراہ موجود تھے۔

اس دوران مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کورونا وائرس کی تازہ صورتحال سے متعلق کہا کہ کراچی میں 12 فیصد، حیدرآباد 18 اور سکھر میں 6 فیصد سے زائد کورونا کے کیسز موجود ہیں، ایس او پیز پر مزید عملدرآمد کرنے کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں، اولڈ ایج ہومز میں بھی کورونا ویکسینیشن کراؤں گا۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک مرکزی ڈیسک ہونی چاہیے جو کورونا مریضوں کو اسپتالوں میں خالی بستروں کی آگاہی دے، ہمارے اسپتالوں میں آکسیجن کا مکمل انتظام ہونا چاہیے، مریض کو آکسیجن بر وقت لگ جائے تو وینٹی لیٹرز پر جانے کی ضرورت کم ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹرز سے ملاقات کا مقصد کورونا کی صورتحال کا جائزہ لینا ہے،  تمام ڈاکٹرز کی رہنمائی اور معاونت کی ضرورت ہے، ہمیں اپنے شہریوں کو کورونا سے محفوظ بنانا ہے۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  کا مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے  کہنا تھا کہ  سندھ کے داخلی راستوں پر سختی کی جائے، بڑی عمر کے افراد کو گھروں میں ویکسین لگانے کے انتظام بھی کیے جائیں۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ پاکستان اسٹیل کا آکسیجن پلانٹ 3 ماہ میں تیار ہوسکتا ہے، اس پلان کو کارآمد بنانے کے لیے1 ارب روپے کی لاگت آئے گی، ہم ایک ارب روپے خرچ کرنے کے لیے تیار ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ حکومت پلانٹ کا جائزہ لےاس پلانٹ کو چلائے گی، آکسیجن کی ضرورت ہوگی، ہمیں بھر پور تیاری کرنی ہے۔اس دوران ڈاکٹر سیمی جمالی نے ڈاکٹروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  سندھ حکومت کورونا وائرس پر اچھا کام کر رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

فروری سے پیٹرولیم کی قیمتوں میں مزید اضاٖفہ ہوگا

?️ 28 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر

بھارت کی جانب سے کشمیری بچوں پر پیلٹ گن کا استعمال، اقوام متحدہ نے اہم رپورٹ جاری کردی

?️ 29 جون 2021جنیوا (سچ خبریں)   بھارت کئی سالوں سے جانب سے مقبوضہ کشمیر میں

کریڈٹ سوئس بینک کی طرف سے کئی دہائیوں کی منی لانڈرنگ کا انکشاف

?️ 21 فروری 2022سچ خبریں: سنٹر فار رپورٹنگ کرائم اینڈ آرگنائزڈ کرپشن کی ایک تحقیقات جو

شادی کے بعد ماں کا پیچھا نہ چھوڑنے پر لڑکیاں برباد ہوجاتی ہیں، اسما عباس

?️ 1 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ اسما عباس نے کہا ہے شادی

تنہائی میں مرنے والا ایک انقلابی مجاہد

?️ 18 ستمبر 2021سچ خبریں:الجزائر کے انقلابی مجاہد اور سابق صدر عبدالعزیز بوتفلیقہ جنہوں نے

کرائے کے انقلابیوں نے روز ایک نیا بیانیہ بیچنا ہوتا ہے۔ عظمی بخاری

?️ 16 جولائی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ

صیہونی کیوں غزہ پر زمینی حملہ نہیں کر رہے ہیں؟

?️ 24 اکتوبر 2023سچ خبریں: صیہونی ریڈیو نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل غزہ کے

وزیراعظم کے مشہور ڈائیلاگ ’آپ نے گھبرانا نہیں ‘پرگانا بھی سامنے آگیا

?️ 9 مارچ 2021لاہور(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان وقتاً فوقتاً قوم کو مشکل حالت کا سامنا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے