?️
اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کی طرح زمینوں کے ریکارڈ کو ڈیجیٹل کرنے کی مخالفت ہوئی تھی اور مخالفت کی وجہ لینڈ مافیا کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ تھا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ 3 شہروں سمیت پاکستان میں 5 ہزار 595 ارب روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا ، جہاں جنگلات کی ایک ہزار 869 روپے مالیت کی اراضی پر قبضہ تھا ، کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں 2 ہزار 639 ارب روپے مالیت کی سرکاری اراضی پر قبضہ کیا گیا تھا ، اراضی پر قبضے کی وجہ سے پاکستان میں مناسب جنگلات نہیں لگائے جا سکے ، ڈیجیٹل ریکارڈ کی مدد سے لینڈ مافیا اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائی کریں گے۔
دوسری طرف پنجاب حکومت نے 5 لاکھ 63 ہزارسے زائد کنال سرکاری اراضی واگزار کروا لی، تین سالوں میں قبضہ مافیا سے واگزار اراضی کی مالیت 198699.775 ملین روپے ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خاتمے کیلئے آخری حد تک جائیں گے،اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے 3 برس کے دوران 5 لاکھ 63 ہزار 736 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی جس کی مالیت 198699.775 ملین روپے ہے، گوجرانوالہ ریجن میں 11870.74ملین روپے مالیت کی 10 ہزار 141 کنال سرکاری اراضی اور راولپنڈی ریجن میں 11017 ملین روپے مالیت کی 5 ہزار 610 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی، فیصل آباد ریجن میں 34654 ملین روپے مالیت کی ایک لاکھ 35 ہزار 896 کنال سرکاری زمین کا قبضہ چھڑایا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ سرگودھا ریجن میں 16123 ملین روپے مالیت کی 52 ہزار 884 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑایا گیا ، ساہیوال ریجن میں 28429 ملین روپے مالیت کی 41 ہزار 306 کنال سرکاری زمین واگزار کرائی گئی ، ملتان ریجن میں 21217 ملین روپے مالیت کی 54 ہزار 314 کنال سرکاری اراضی کو قبضہ مافیا سے واگزار کرایا گیا ، بہاولپور ریجن میں 18597 ملین روپے مالیت کی 74 ہزار 777 کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کرائی گئی، ڈیرہ غازی خان ریجن میں 20480 ملین روپے مالیت کی ایک لاکھ 76 ہزار 594 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑایا گیا، لاہور ریجن اے میں 26563.98 ملین روپے مالیت کی ایک ہزار 182 کنال 19 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی جب کہ لاہو رریجن بی میں 7534.94 ملین روپے مالیت کی10 ہزار 843 کنال 14 مرلے سرکاری اراضی واگزار کرائی گئی، ہیڈکوارٹر ریجن میں 2209 ملین روپے مالیت کی 184 کنال سرکاری اراضی کا قبضہ چھڑایا گیا۔


مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی کا حکومتی بریفنگ میں شرکت سے انکار پر عظمی بخاری شدید ردعمل
?️ 4 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے پی ٹی آئی
مئی
شرمالشیخ معاہدہ کیوں طے پایا؟
?️ 12 اکتوبر 2025سچ خبریں:شرمالشیخ میں طے پانے والا جنگ بندی معاہدہ، دراصل حماس کی
اکتوبر
بھارت نے افغاستان کے ذریعے پاکستان کو نقصان پہنچایا ہے
?️ 19 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا
ستمبر
او آئی سی نے اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف اہم بیان جاری کردیا
?️ 17 مئی 2021جدہ (سچ خبریں) اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے غزہ کے
مئی
بہائی ارتداد کے سلسلے مین اسلام کا موقف بدل نہیں سکتا
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ملائیشیا کی المدینہ انٹرنیشنل یونیورسٹی میں تقابلی دینی علوم
جنوری
روسی فوج کے سلسلے میں برطانوی اور امریکی جاسوسی کا انکشاف
?️ 5 جنوری 2023سچ خبریں: ایک امریکی نجی کمپنی کی جانب سے برطانوی انٹیلی جنس
جنوری
ایران اور دیگر فریقین کے خیالات کو قریب لانے کی کوشش
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے اعلان کیا
فروری
ہمارے پاس گیس اورتوانائی نہیں ہے۔مصدق ملک
?️ 25 جون 2022کراچی(سچ خبریں)وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک کاکہناہے کہ ہمارے پاس گیس اور توانائی
جون