وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ پر قابو پانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو مزید اختیارات دیے ہیں

پنجاب

?️

لاہور ( سچ خبریں ) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کہتے ہیں کہ اسموگ پر قابو پانے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو مزید اختیارات دیے ہیں ، فیکٹریوں میں ٹائر اور فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی پر سختی سے عمل کرایا جائے گا ، اینٹی اسموگ اسکواڈ کا دائرہ کار مزید بڑھائیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں انسانی زندگیوں کے تحفظ کے لیے اسموگ کو آفت قرار دیا گیا ہے ، پی ڈی ایم اے میں اسموگ مانیٹرنگ سیل قائم ہے ، لاہور میں 5 اینٹی اسموگ اسکواڈ بھی تشکیل دیے ہیں ، آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی ، محکمہ ماحولیات، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے اسموگ کے حوالے سے ہمہ وقت چوکس رہیں۔

دوسری جانب لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ پر قابو پانے کے لیے بلدیاتی حکومت نے شہر کے مختلف مقامات پر پانی کے چھڑکاؤ کا فیصلہ کیا ہے ، کمشنر لاہور آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسموگ سے نمٹنے کے لیے لاہور شہر میں یورو 2 پیٹرول کی فروخت پر بھی پابندی عائد کی جائے گی ، جس کے بعد ایک ماہ کے لیے صوبائی دارالحکومت میں صرف یورو 5 پیٹرول ہی سپلائی کیا جائے گا جب کہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

علاوہ ازیں پنجاب حکومت نے اسموگ کے تدارک کیلئے کرشنگ پلانٹس کو جدید ٹیکنالوجی پر منتقل کرنے کا فیصلہ کرلیا ، وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سموگ پر قابو پانے کے لئے متعلقہ محکموں اور اداروں کو موثر اقدامات کا حکم دیا ہے ، وہ آج وزیر اعلی آفس میں سموگ پر قابو پانے کیلئے اقدامات کا جائزہ لینے سے متعلق منعقدہ اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔

مشہور خبریں۔

میانمار فوج کے کمانڈر جنگی مجرم ہیں؛ اقوام متحدہ کا اعلان

?️ 16 مارچ 2022سچ خبریں:میانمار میں فوجی بغاوت کے سلسلہ میں رپورٹ کے منظر عام

چلی کے عوام کی فلسطین کے مظلوموں کی حمایت

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: چلی کے عوام کے ایک گروپ، اراکین پارلیمنٹ اور سابق

صیہونی وزیر کی امریکہ کو دھمکی

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:صیہونی وزیر ایتمار بن گویر نے امریکی نائب صدر کی تنقید

اسرائیل کو دی جانے والی امداد میں کٹوتی!

?️ 15 جون 2026سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے ایک سابق عہدیدار نے ایک غیرمتوقع بیان میں

بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہوگئیں

?️ 10 مارچ 2021بنگال (سچ خبریں) بھارتی ریاست بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی قاتلانہ حملے

خیبر پختونخواہ میں سیلاب سے 15 افراد جاں بحق

?️ 23 جولائی 2021خیبر پختونخواہ(سچ خبریں) سرکاری خبر ایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے

صیہونیوں کا زور یا بیماروں پر چلتا ہے یا بچوں پر

?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے اسپتالوں کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل پریشان! وجہ؟

?️ 5 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل جنہوں نے ہمیشہ صیہونی حکومت

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے