?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اگست 2025 پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے دہائی کا بدترین مہینہ ثابت ہوا ، جولائی کے مقابلے میں دہشتگردوں کے حملوں میں 74 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی آئی سی ایس ایس) کے مطابق اگست 2025 میں ملک میں عسکریت پسندی میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا، جب کہ جولائی کے مقابلے میں عسکری حملوں کی تعداد میں 74 فیصد اضافہ ہوا۔
پی آئی سی ایس ایس کے مطابق 143 دہشت گرد حملوں کے ساتھ اگست گزشتہ دہائی کا سب سے مہلک مہینہ بن گیا، اور فروری 2014 کے بعد سب سے زیادہ مہلک مہینہ ثابت ہوا۔
تشدد کی اس لہر کے نتیجے میں 194 افراد لقمہ اجل بنے، جن میں 73 سیکیورٹی اہلکار، 62 شہری، 58 عسکریت پسند اور ایک سرکاری حمایت یافتہ امن کمیٹی کا رکن شامل ہے، اس دوران 231 افراد زخمی ہوئے، جن میں 129 سیکیورٹی اہلکار، 92 شہری، 8 عسکریت پسند اور 2 امن کمیٹی کے رکن شامل ہیں جبکہ عسکریت پسندوں نے کم از کم 10 افراد کو اغوا بھی کیا۔
ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشنز تیز کیے، جس کے نتیجے میں کم از کم 100 عسکریت پسند ہلاک اور 31 گرفتار ہوئے، تاہم، ان کارروائیوں کے دوران 3 شہری اور ایک سیکیورٹی اہلکار بھی شہید ہوا۔
مجموعی جانی نقصان
ملک بھر میں دہشت گردوں کے حملوں اور سیکیورٹی آپریشنز کے نتیجے میں کم از کم 298 افراد لقمہ اجل بنے، جن میں 158 عسکریت پسند، 74 سیکیورٹی اہلکار، 65 شہری اور ایک امن کمیٹی رکن شامل ہیں، زخمی ہونے والوں کی تعداد 250 رہی، جن میں 137 سیکیورٹی اہلکار، 100 شہری، 11 عسکریت پسند اور 2 امن کمیٹی کے رکن شامل ہیں۔
پی آئی سی ایس ایس کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شہید اور زخمی ہونے والے ارکان میں جولائی کے مقابلے میں بالترتیب 100 فیصد اور 145 فیصد اضافہ ہوا، عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی شرح 27 فیصد اور شہری اموات میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔
علاقائی صورتحال
بلوچستان میں دہشت گردوں کے 28 حملے ہوئے جس کے نتیجے میں 52 افراد لقمہ اجل بنے جن میں 23 سیکیورٹی اہلکار، 21 شہری اور 8 عسکریت پسند شامل ہیں جبکہ 45 افراد زخمی ہوئے، جن میں 23 سیکیورٹی اہلکار اور 22 شہری شامل ہیں، عسکریت پسندوں نے کم از کم 5 افراد کو اغوا کیا۔ سیکیورٹی فورسز نے 50 عسکریت پسند ہلاک کیے، جو جون 2015 کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے۔
اسلام آباد میں خودکش حملے کی سازش ناکام بنادی گئی
دریں اثنا، انٹیلی جنس بیورو نے اسلام آباد میں ایک اہم دہشت گرد حملے کی سازش ناکام بنائی اور ایک خودکش بمبار اور اس کے سہولت کار کو گرفتار کیا۔
خیبر پختونخوا: پرتشدد واقعات کا مرکز
سب سے شدید تشدد قبائلی اضلاع میں ریکارڈ کیا گیا، جہاں 51 حملے ہوئے، جو 200 فیصد اضافے کو ظاہر کرتے ہیں، ان حملوں میں 74 افراد لقمہ اجل بنے، جن میں 20 سیکیورٹی اہلکار، 12 شہری، ایک امن کمیٹی رکن اور 41 عسکریت پسند شامل ہیں، مزید 24 عسکریت پسند سیکیورٹی آپریشنز میں ہلاک ہوئے، زخمیوں کی تعداد 99 تھی، جس میں 50 سیکیورٹی اہلکار، 41 شہری، 6 عسکریت پسند اور 2 امن کمیٹی کے رکن شامل ہیں۔
55 حملوں میں 56 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 26 سیکیورٹی اہلکار، 22 شہری اور 8 عسکریت پسند شامل ہیں، زخمی ہونے والوں کی تعداد 81 تھی، جن میں 53 سیکیورٹی اہلکار اور 26 شہری شامل ہیں، سیکیورٹی فورسز نے 24 عسکریت پسند ہلاک اور 16 گرفتار کیے، مجموعی طور پر خیبرپختونخوا میں 106 حملے کیے گئے، جو گزشتہ 10 سالوں میں سب سے زیادہ ہیں۔
سندھ اور پنجاب:
سندھ میں 6 حملے ہوئے، جس میں 8 افراد ہلاک ہوئے، جن میں 6 شہری اور 2 سیکیورٹی اہلکارشامل ہیں، کراچی میں سیکیورٹی فورسز نے 11 مشتبہ عسکریت پسند گرفتار کیے۔
پنجاب میں دو حملے ہوئے، جن میں ڈیرہ غازی خان میں کالعدم تنظیم کا حملہ اور راولپنڈی میں ایک نوجوان عالم کا قتل شامل ہے، جس میں ایک شہری اور ایک عسکریت پسند ہلاک ہوا۔
گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان کے چلاس ضلع میں ٹی ٹی پی سے منسلک عسکریت پسندوں کے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔


مشہور خبریں۔
انتخابات میں نیتن یاہو کے اتحاد کی شکست
?️ 3 ستمبر 2023سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں میں تازہ ترین رائے شماری کے نتائج شائع
ستمبر
نیتن یاہو اسرائیل کے لیے عالمی سطح پر عار بن چکے ہیں: صہیونی اپوزیشن رہنما
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں:یائیر لاپڈ نے نیتن یاہو کو اسرائیل کے لیے عالمی سطح
دسمبر
شامی فوج نے النصرہ دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچایا
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: شام میں ترکی اور مغرب کی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں
نومبر
کورونا ویکسین کی ریٹیل پرائس سے متعلق فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا
?️ 29 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس
مارچ
افغان مہاجرین کا پاکستان سے اخراج، وجہ ؟
?️ 4 نومبر 2023سچ خبریں:نارویجن ریفیوجی کونسل، ڈنمارک ریفیوجی کونسل اور انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے
نومبر
نئی فلسطینی نسل کے نزدیک مزاحمت کا مقام
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:حماس کے رہنما اور فلسطینی قانون ساز اسمبلی کے رکن مشر
مئی
یمنی محاذ کےغزہ جنگ پر اثرات
?️ 21 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم کے خلاف صیہونی حکومت اور یمنی مسلح فوج نے
دسمبر
مسجد اقصیٰ میں ہونے والا دھماکے
?️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن روحی
اکتوبر