?️
اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اعلیٰ قیادت کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر ہم سخت فیصلے نہیں لے سکتے تو ہمیں حکومت سے باہر ہو جانا چاہئیے۔
نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر ہم فیصلے نہیں لے سکتے تو حکومت چھوڑ دیں،ایک دم چھوڑ دیں، آج اسی وقت چھوڑ دیں، اگر آپ میں سیاسی قیمت ادا کرنے کی ہمیت نہیں ہے تو حکومت سے نکل جائیں۔
شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سب کو ایک ٹیبل پر بٹھا کر مسائل بتانے ہوں گے اور مشکل فیصلے کرنے ہوں گے۔انہوں نے نوازشریف کی واپسی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ ان کی بیماری کا علاج چل رہا ہے،حال ہی میں جب میں لندن گیا تو نوازشریف کی ڈاکٹرز کے ساتھ دو اپائٹمنٹس تھیں۔
شاہد خاقان نےمزید کہا کہ لوڈ شیڈنگ صفر کی جاسکتی ہے لیکن اس کے لیے ہر ایک گھنٹے میں سوا سو ملین ڈالر چاہیے ، اگر ایک مہینے کے لیے ایک گھنٹہ لوڈ شیڈنگ کم کرنی ہے تو اس کے لیے سوا سو ملین ڈالر کی ضرورت ہے ، اگر آپ نے ڈالر بچانے ہیں تو پھر آپ کو ایک دو گھنٹے لوڈ شیڈنگ کرنی پڑے گی ۔
سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم حکومت میں ہیں اور ہمیں 4 ہفتے ہوئے ہیں حکومت کوشش کر رہی ہے جس کے لیے آپ کو پہلے حالات کو سمجھنا پڑتا ہے تاکہ آپ کو پتہ چلے کہ مسائل کیا ہیں ، اس دوران میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کو بہت غور سے دیکھتا رہا لیکن آپ یقین کریں جو اصل حالات تھے وہ میرے اندازے سے بہت زیادہ برے تھے ، اس وقت پٹرول کی قیمت میں 47 روپے اور ڈیزل میں 90 روپے فی لٹر اضافے کی ضرورت ہے ، کیا آپ کرسکتے ہیں؟ کیا عوام پر یہ بوجھ ڈال سکتے ہیں؟ اس کے لیے تمام معاملات دیکھ کر فیصلے کرنے پڑتے ہیں ۔
مشہور خبریں۔
امریکہ میں مذہبی مقامات پر تارکین وطن کی گرفتاریاں
?️ 12 اپریل 2025سچ خبریں: امریکہ میں ایک وفاقی جج نے عبادت گاہوں پر ٹرمپ انتظامیہ
اپریل
امریکہ کب تک صیہونی ریاست کو تھامے رکھے گا؟
?️ 16 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر کا کہنا ہے کہ انہوں نے تل ابیب
اکتوبر
ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!
?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے
ستمبر
صدر مملکت کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، انتخابات کی تاریخ کیلئے مشاورت کی دعوت
?️ 23 اگست 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن
اگست
الاقصیٰ طوفان سے صیہونی حکومت کو اربوں کا نقصان
?️ 8 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصیٰ طوفان آپریشن کی پہلی سالگرہ کے موقع پرعبرانی اخبار گلوبز
اکتوبر
سعودی اور فرانسیسی زمینی افواج شمال مغربی سعودی عرب میں مشقیں کرتی ہوئیں
?️ 11 جون 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی افواج نے
جون
ایران کے ساتھ مذاکرات اس ہفتے دوبارہ شروع ہوں گے: سینئر امریکی اہلکار
?️ 27 جون 2022واشنگٹن پوسٹ نے خبر دی ہے کہ ایک اعلیٰ امریکی اہلکار نے
جون
ہوا میں پولن کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا
?️ 4 مارچ 2021اسلام آباد {سچ خبریں} پولن الرجی سنٹر نے وارننگ جاری کی ہے
مارچ