افغانستان ہمسایے کا حق ادا کررہا ہے نہ دوحہ معاہدے کی پاسداری کررہا ہے، خواجہ آصف

?️

 اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے افغانستان ہمسایہ اور برادر ملک ہونے کا حق ادا نہیں کر رہا اور نہ ہی دوحہ معاہدے کی پاسداری کر رہا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ 50 سے 60 لاکھ افغان شہری تمام تر حقوق کے ساتھ پاکستان میں 4 سے 5 دہائیوں سے پناہ لیے ہوئے ہیں اس کے بر عکس پاکستانیوں کا خون بہانے والے دہشت گردوں کو افغان سر زمین پہ پناہ گاہیں میسر ہیں۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ یہ صورت حال مزید جاری نہیں رہ سکتی، پاکستان اپنی سرزمین اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لاۓ گا۔

خیال رہے کہ 12 جولائی کو بلوچستان کے علاقے ژوب میں واقع گیریژن میں دہشت گردوں کے حملے میں 9 فوجی جوان شہید اور جوابی کارروائی میں 5 دہشت مارے گئے تھے۔

اسی روز سوئی میں فوجی آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 3 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا جبکہ مبینہ طور پر سیکیورٹی فورسز پر حملہ کرنے والے 2 دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔

گزشتہ روز ایک بیان میں پاک فوج نے بھی افغانستان میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو کارروائیوں کے لیے آزادی اور محفوظ مقامات کی دستیابی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا تھا

آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ’افغانستان کی عبوری حکومت سے توقع تھی کہ وہ حقیقی معنوں اور دوحہ معاہدے میں کیے گئے وعدوں کی روشنی میں کسی بھی ملک کے خلاف دہشت گردوں کی سہولت کے لیے اپنی سرزمین استعمال نہیں کرنے دے گی‘۔

علاوہ ازیں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے بھی افغان حکام پر زور دیا تھا کہ وہ اپنے وعدے پورے کریں کہ ان کی سرزمین پاکستان کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہونے دی جائے۔

مشہور خبریں۔

دریاؤں میں طغیانی سے سیلابی صورتحال، وزیراعظم بخوبی آگاہ ہیں۔ مصدق ملک

?️ 26 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک نے کہا

سعودی اور فرانسیسی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالر کے سودے

?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں : فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا سعودی عرب کا دورہ

وزیراعظم کی ریکوڈک منصوبے پر عملدرآمد کیلئے سپورٹ ٹیم تشکیل دینے کی ہدایت

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت

امریکہ میں درجنوں طلبہ کے ویزے منسوخ ؛ وجہ ؟

?️ 17 اپریل 2025سچ خبریں: سی ٹی انسائیڈر کو معلوم ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ

عوام لاس اینجلس کی آگ کا موازنہ غزہ کی تباہی سے کیوں کررہی ہے ؟

?️ 12 جنوری 2025سچ خبریں: لاس اینجلس میں آتشزدگی کے آغاز کے بعد سے، سائبر

اسرائیل کی ریاست کو کبھی تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ حافظ نعیم الرحمان

?️ 21 دسمبر 2025لاہور (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے

سابق اسرائیلی وزیر اعظم: اسرائیل کا انتظام غنڈوں کے ایک گروہ کے ذریعے کیا جا رہا ہے

?️ 2 جون 2025سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے ایک بیان

پولیٹیکو: ٹرمپ نے ایپسٹین کیس کو وکی لیکس 2.0 میں بدل دیا ہے

?️ 21 دسمبر 2025سچ خبریں: پولیٹیکو میگزین نے امریکی محکمہ انصاف کے ایپسٹین کیس سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے