?️
اسلام آباد (سچ خبریں) باجوڑ میں جاری سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے خلاف فتنہ الخوارج کے خارجی نور ولی کا اعلامیہ منظر عام پر آگیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق 18 اگست کو عوام کو ہدایات دی گئی تھیں کہ جاری آپریشن کے دوران دہشتگردوں کو علاقے میں داخل نہ ہونے دیا جائے تاہم خارجی نور ولی نے اپنے اعلامیے میں باجوڑ آپریشنز کو "پاک فوج کا ظلم” قرار دیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فتنہ الخوارج کا بیان حقائق کے برعکس اور اس کی دوغلی پالیسی کا عکاس ہے، حقیقت یہ ہے کہ سکیورٹی فورسز صرف دہشتگردوں کو نشانہ بنا رہی ہیں اور عوام، ان کے کاروبار اور ان کے بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنا رہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق باجوڑ کے اصل سپوت اس دھرتی کے بیٹے ہیں جبکہ غیر ملکی دہشتگرد اور خوارج خود کو علاقے کا محافظ ظاہر کرتے ہیں مگر دراصل یہ عوام کے سب سے بڑے دشمن ہیں، آپریشن کی وجہ سے متاثر ہونے والے خاندان دراصل فتنہ الخوارج کے ظلم کا نتیجہ ہیں۔
ریاستی اداروں کے مطابق مقامی عوام کی حمایت دیرپا امن کی سب سے بڑی ضمانت ہے اور یہی فتنہ الخوارج کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے، فتنہ الخوارج کا حالیہ بیان اس کی شکست اور عوامی سطح پر اپنے بیانیے کی ناکامی کا ثبوت ہے۔
ذرائع نے کہا کہ باجوڑ کے عوام نے فتنہ الخوارج کا حقیقی چہرہ پہچان لیا ہے اور ان کے بیانیے کو مسترد کر دیا، اب باجوڑ کا مستقبل امن، ترقی اور خوشحالی سے جڑا ہوا ہے نہ کہ خونریزی اور دہشتگردی سے، دہشتگردوں کی واپسی کا مطلب مزید تباہ شدہ بازار، برباد گھروں اور معصوم جانوں کا ضیاع ہوگا۔


مشہور خبریں۔
بیت لاہیا کا قتل عام امریکہ کی جانب سے جنگ بندی کی قرارداد کو ویٹو کرنے کا نتیجہ
?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے شمال میں بیت لاہیا اور شیخ
نومبر
کورونا سے مزید 43 مریضوں کا انتقال ہوگیا
?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی پانچویں لہر کے دوران
فروری
نیتن یاہو کیا کر رہے ہیں اور نصراللہ کیا کر رہے ہیں؟ صہیونی میڈیا کی زبانی
?️ 6 دسمبر 2023سچ خبریں: صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ جب بنیامین نیتن یاہو
دسمبر
اقوام متحدہ کے نام سے اسرائیلی انٹیلی جنس کارگو کی صومالیہ منتقلی
?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں: المیادین نیٹ ورک نے باخبر ذرائع کے حوالے سے رپورٹ دی
جولائی
جنین میں صیہونی حکومت کے خلاف مکمل ہڑتال
?️ 23 جون 2023سچ خبریں:آج جمعرات کو جنین میں قومی اور اسلامی گروہوں نے صیہونی
جون
مکڈونلڈز کی اسرائیل کی حمایت پر ہالینڈ کے عوام کا منفرد احتجاج
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: ہالینڈ کے روٹرڈیم شہر میں مکڈونلڈز کی جانب سے اسرائیل
ستمبر
امریکہ اپنے مخالفین کے خلاف ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کررہا ہے: روس
?️ 16 مارچ 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے امریکہ پر شدید الزامات عائد کرتے ہوئے
مارچ
لبنان کے ساتھ جنگ کی وجہ سے بجلی کی کٹوتی
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی ماہرین کا حوالہ دیتے ہوئے اعتراف
جون