اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مقصد ملک میں سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔اپنے بیان میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کورونا وبا اور نامسائد بین الاقوامی حالات کے باوجود پاکستانی معیشت کی 4 فیصد شرح نمو وزیر اعظم عمران خان اور انُ کی معاشی ٹیم کی غیر معمولی کارکردگی کا مظہرہے
ان کا کہنا تھا کہ تمام معاشی اشاریے مثبت ہونے کا مطلب ہے پاکستانی معیشت اب “ٹیک آف “کرچکی، اگلے دو سال میں ترقی کی یہ شرح انشاءللہ مزید بڑھے گی، آئندہ بجٹ میں غریب طبقے بالخصوص تنخواہ دار اور سفید پوش طبقے کے لئے مراعات رکھی جائیں گی۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی معاشی ترقی پر تنقید کا مقصد ملک میں سیاسی انتشار اور عدم استحکام پیدا کرنا ہے، ان کی سیاسی دکان اب بند ہو چکی، اپوزیشن کو ڈر ہے کہ عمران خان اگلے الیکشن میں مزید کامیاں حاصل کریں گے۔
مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کی امن فورس پر صیہونیوں حملوں پر اٹلی کا ردعمل
نومبر
بن سلمان اور السیسی کا فلسطین میں فوری جنگ بندی پر زور
اکتوبر
رانا ثناء اللہ کی اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
ستمبر
پاکستان کا فتح 2 گائیڈڈ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ
مئی
اسد عمر نے اومی کرون سے متعلق عوام کو خبردار کردیا
دسمبر
شام میں ترکی کے میزائل حملے
دسمبر
غزہ سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر عرب حکام کو بھی حیرت اور تشویش
فروری
کویت میں امریکی سفارت خانے کے ایک کارکن کی خودکشی
جولائی