?️
ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی سے متعلق افواہیں ہیں کہ وہ اپنے شوہر سے علیحدہ زندگی بسر کرنا چاہتی ہیں کیونکہ وہ اپنے شوہر راج کندرا کے ناپاک پیسوں سے دور رکھنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے اُنہوں نے اپنے شوہر سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق شلپا شیٹی کے قریبی دوست نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’راج کندرا کی مشکلات جلدی ختم ہونے والی نہیں ہیں اور ہر گُزرتے دن کے ساتھ اُن کے کیس میں نئے انکشافات ہورہے ہیں۔
شلپا شیٹی کے دوست نے کہا کہ ’راج کندرہ کے واقعے نے اداکارہ کو بُری طرح مُتاثر کیا ہے، وہ ذہنی طور پر شدید مشکلات کا شکار ہیں اور اس مشکل وقت میں اُنہیں سب سے زیادہ اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ ’شلپا شیٹی اپنے بچوں کو راج کندرا کے ناپاک پیسوں سے دور رکھنا چاہتی ہیں اور اسی وجہ سے اُنہوں نے اپنے شوہر سے دوری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اداکارہ کے دوست نے کہا کہ ’شلپا بھارتی رئیلیٹی شو میں جج کے فرائض انجام دے کر اچھی خاصی رقم کما لیتی ہیں اور اس کے علاوہ وہ مزید فلموں میں کام کرنے کے بارے میں سوچ رہی ہیں تاکہ اپنے بچوں کی بہترین تربیت کرسکیں۔واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ سیل نے غیر اخلاقی فلم بنانے کے الزام میں اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر راج کندرا کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ راج کندرا کے خلاف غیر اخلاقی فلم بنانے کا کیس مالانی پولیس اسٹیشن میں 4 فروری 2021 کوانڈین پینل کورٹ کے انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ اور خواتین کی نامناسب نمائندگی [ممنوعہ] ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا تھا اور وہ اس کیس کے کلیدی کردار ہیں۔


مشہور خبریں۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
?️ 13 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں
جولائی
کیا فواد چوہدری پر سفری پابندی حکومت کو مہنگی پڑ گئی؟
?️ 6 جولائی 2024سچ خبریں: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی جانب سے اپنا نام
جولائی
رفح میں شاباک کے معزول سربراہ کی آخری عرضی
?️ 3 اپریل 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی پبلک انفارمیشن سروس شباک
اپریل
علی ظفر کی رپورٹ جلد فراہم کی جائے
?️ 4 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور
جون
ڈاکٹر عافیہ جلد رہا ہو سکتی ہیں، سابق سینیٹر مشتاق احمد
?️ 10 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے رہنما و سابق سینیٹر مشتاق
مئی
طالبان: امریکہ کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ برے اقدامات برے ردعمل کا باعث بنتے ہیں
?️ 24 ستمبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی اس دھمکی کے جواب میں کہ اگر کابل
ستمبر
تل ابیب کے قلب پر یمنی میزائل حملہ؛ صیہونی ذرائع کی تصدیق
?️ 21 دسمبر 2024سچ خبریں:صیہونی ذرائع کی تصدیق نے تصدیق کی ہے کہ یمن کی
دسمبر
ٹرمپ ہار جائے گا تو میرا کیا ہوگا؟ایلون مسک
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: مشہور امریکی ارب پتی اور 2024 کے صدارتی انتخابات میں
اکتوبر