انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے ساڑھے 3 سے 4 لاکھ ای وی ایم درکار ہیں

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ انتخابات کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے ساڑھے 3 سے 4 لاکھ کے درمیان الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں (ای وی ایم) درکار ہیں جو 6 ماہ میں تیار ہوجائیں گی شبلی فراز نے وزیر اعظم کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مقامی ٹیکنالوجی کے استعمال سے نیشنل سائنس اور ٹیکنالوجی، کومسیٹس اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ درآمد شدہ آلات کی آدھی قیمت پر ای وی ایم تیار کر رہی ہیں تاکہ انتخابی عمل کے تنازع کو ختم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اراکین قومی اسمبلی اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعتماد، اس کے فوائد وغیرہ سے متعلق آگاہی کے لیے عید الاضحیٰ کے بعد ای وی ایم کو فعال کریں گے۔

شبلی فراز نے کہا کہ یہ ثابت کرنے کے لیے کہ انتخابی عمل میں بہتری لانے کا واحد حل ای وی ایم ہے، ایک مرتبہ ای وی ایم تیار ہوجائے تو ضمنی انتخابات میں کارکردگی جانچنے کے لیے استعمال کریں گے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ تینوں انسٹی ٹیوٹ میں روزانہ کی بنیاد پر 2 ہزار ای وی ایم تیار کرنے کی گنجائش موجود ہے، ہر ایک ڈیوائس کا تخمینہ 65 ہزار روپے ہے جو ایک درآمد شدہ ڈیوائس سے نصف قیمت ہے جس کے صحیح طریقے سے کام کرنے کی کوئی ضمانت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان مشینوں میں ایک خصوصی کاغذ استعمال کیا جائے گا جس پر سیاہی 5 دن تک ختم نہیں ہوگی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ووٹوں کی گنتی ایک بٹن کی دوری پر ہوگی اور اسے 30 منٹ سے ایک گھنٹے کے درمیان مکمل کیا جاسکتا ہے۔

شبلی فراز نے کہا کہ ای وی ایم بیٹری کی مدد سے دو دن تک فعال رہ سکے گی جبکہ سائبر حملوں کے خلاف مشینوں کا تجربہ کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ’لیکن ووٹر کی شناخت گمنام ہی رہے گی کیونکہ معلومات کو خفیہ بنایا جائے گا، ای وی ایم ان علاقوں میں بھی کام کریں گی جہاں درجہ حرارت صفر سے 10 ڈگری تک گر جاتا ہے اور ان علاقوں میں بھی جہاں پارہ 55 ڈگری سینٹی گریڈ تک چلا جاتا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ مشین کے ساتھ کسی بھی طرح کی چھیڑ چھاڑ ممکن نہیں ہوگی۔شبلی فراز نے کہا کہ ’خیال یہ ہے کہ اہل افراد کو پارلیمنٹ کے رکن کے طور پر منتخب کیا جانا چاہیے، منصفانہ اور شفاف انتخابات سے پارلیمنٹ کے کام میں اضافہ ہوگا، جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے پورا ملک فائدہ اٹھا سکے گا‘۔

مشہور خبریں۔

جنگ بندی سے حماس مزید مضبوط ہو رہی ہے:صیہونی میڈیا 

?️ 16 مارچ 2025 سچ خبریں:اسرائیلی اخبار یدیعوت احرونٹ نے صہیونی سکیورٹی ذرائع کے حوالے

پی ٹی آئی کو انتخابی نشان ’بلا‘ برقرار رکھنے کیلئے 20 دن کے اندر پارٹی انتخابات کرانے کا حکم

?️ 23 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پی ٹی آئی

دو سعودی فوجی ہوائی اڈوں پر ڈرون حملہ

?️ 11 اپریل 2021سچ خبریں:بین الاقوامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ یمنی انصاراللہ کے

ملک بھر کے کمرشل فیڈرز شام 7 سے 10 بجے تک بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے

?️ 16 جون 2022اسلام آباد(سچ خبریں)ملک میں جاری توانائی کے بدترین بحران پر قابو پانے

نائب صدر ٹرمپ نے اعتراف کیا کہ روس کے خلاف پابندیاں تنازع کو روکنے میں غیر موثر ہیں

?️ 25 اگست 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے

استقامتی محاذ کے خلاف مشترکہ جنگ

?️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں:ان دنوں صرف ایران ہی کو فسادات کا سامنا نہیں ہے

ایرانی وزارت دفاع کے ورکشاپ کمپلیکس پر حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا:ڈیفنس ایکسپریس

?️ 31 جنوری 2023سچ خبریں:ڈیفنس ایکسپریس نیوز سائٹ نے شائع شدہ سیٹلائٹ تصاویر کی بنیاد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے