انصاف کا جنازہ نہ نکالیں، شاہ محمود قریشی کا بلاول بھٹو کو خط

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو ’1973 سے متفقہ آئین کو آگ نہ لگ جائے بھٹو کے چراغ سے‘ کے عنوان سے خط لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ ہم آزاد عدلیہ کے حوالے سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اپنے خط میں شاہ محمود قریشی نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارلیمنٹ کی منشا کے بغیر 26 ویں آئینی ترمیم مسلط نہ کریں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ مجھے بلاول بھٹو کی نیت پر شک نہیں ہے، میں میثاق جمہوریت کے ساتھ ان کے عزم سے آگاہ ہوں، لیکن قوم اس آئینی ترمیم کی ٹائمنگ کو شک کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو کہا کہ وہ سول سوسائٹی اور وکلا برادری کی بڑے حصے کی بات مفاہمتی انداز میں سنیں، ہم آزاد عدلیہ کے حوالے سے سنجیدگی سے تشویش میں مبتلا ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے خط میں مزید کہا کہ پارلیمنٹ اور تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر آئینی عدالت کا قیام پی سی او کورٹ کے مترادف ہوگا، مزید کہا کہ آئینی عدالت کے تحت حلف لینے والے ججز پی سی او ججز کہلائیں گے۔

انہوں نے سابق وزیراعظم ذولفقار بھٹو کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ ذولفقار علی بھٹو نے صبر اور لچک کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم کو متفقہ آئین دیا۔

بلاول بھٹو کو تنبیہ کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشاورت کے بغیر کسی بھی طرح کی ترمیم نہ صرف عدلیہ کی آزادی کو پامال کرے گی بلکہ وفاق کو بھی کمزور کرے گی، اس تقسیم زدہ ماحول میں یہ ترمیم پاکستان کو نقصان پہنچائے گی۔

شاہ محمود نےمزید لکھا کہ مجھے یہ یقین ہے کہ آپ ایسا ہرگز نہیں چاہیں گے، انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹیکو یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ 18 ویں ترمیم کی منظوری کے لیے بھی وقت لگا تھا۔

شاہ محمود نے بلاول بھٹو سے کہا کہ آپ انصاف کا جنازہ نہ نکالیں، یہ آپ کو کوٹ لکھپت جیل کے قیدی کی ایک تجویز ہے، اس کوٹ لکھپت جیل کے قیدی نے آپ کی والدہ کے ساتھ ملکر جمہوریت کے لیے کام کیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ: ٹیلی کام کمپنی کو صارفین کو 2 ارب روپے سے زائد رقم واپس کرنے کا حکم

🗓️ 29 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی کام کمپنی

’مسئلہ فلسطین حل کیے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا، دنیا پر تیسری عالمی جنگ کے خطرات منڈلا رہے ہیں‘

🗓️ 19 نومبر 2023لاہور: (سچ خبریں) جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ نے خبردار

غزہ فلسطینی عوام کے لیے باقی رہے گا: اردگان

🗓️ 18 اپریل 2025سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کو استنبول میں

غزہ میں بین الاقوامی پروٹیکشن فورس تعینات کی جائے: وزیر خارجہ

🗓️ 21 مئی 2021نیویارک( سچ خبریں)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں وزیر خارجہ

سینیئر اداکار طلعت حسین میں ڈیمینشیا کی تصدیق

🗓️ 30 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی اور ان کی اہلیہ ثنا قریشی

لبنانی حکومت حزب اللہ کے مکمل خلع سلاح کی ذمہ دار ہے:امریکہ  

🗓️ 31 مارچ 2025 سچ خبریں:امریکہ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی ایلچی کے نائب نے

غزہ میں صیہونی ہاری ہوئی فوج کی سب سے بڑی کامیابی

🗓️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن نے غزہ کے

صیہونیوں کی طرف سے لبنان میں جنگ بندی کی تجویز

🗓️ 31 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی میڈیا لبنان اور صیہونی حکومت کے درمیان عنقریب جنگ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے