انسداد دہشتگردی عدالت پروین رحمان قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

?️

کراچی (سچ خبریں)  میڈیا رپورٹس کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان قتل کیس کا 8 سال بعد فیصلہ سنا دیا ہے، مقدمے میں سیاسی جماعت کے کارندوں کو سز ا کا حکم دیا گیا ہے، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو 2،2 مرتبہ عمر قید کی سزا سنائی ہے، 3 مجرمان کو 57 سال 6 ماہ قید کا حکم دیا گیا ہے، امجد حسین اور ایاز سواتی، رحیم سواتی کو 50 سال قید اور بیٹے عمران کو 7 سال 6 ماہ قید سنا دی۔
مجرمان میں احمد خان ، رحیم سواتی، عمران سواتی،ایاز سواتی اور امجد حسین شامل ہیں، پروین رحمان کو 13 مارچ 2013 میں آفس سے گھر جاتے ہوئے قتل کیا گیا تھا، سپریم کورٹ نے پروین رحمان کے قتل کیس کا از خود نوٹس لیا تھا۔

اس سے قبل رواں سال 27 نومبر کو انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان قتل کیس میں ترمیمی فرد جرم عائد کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی، درخواست مسترد کرنے کے عدالتی حکم میں کہا گیا کہ مقدمہ اختتامی مراحل میں ہے تمام تر کارروائی مکمل ہوچکی ہے۔

یاد رہے رواں سال نومبر میں ہی سندھ ہائی کورٹ نے پروین رحمان قتل کیس دو ماہ میں نمٹانے کا حکم دیا تھا ، عدالت میں لیگل برانچ کی جانب سے ڈی ایس پی خالد خان نے گواہوں کی تفصیلات پیش کیں اور بتایا کہ پروین رحمان قتل کیس میں 29 گواہ تھے، 10 کے بیانات باقی ہیں۔واضح رہے ڈائریکٹر اورنگی پائلٹ پروجیکٹ پروین رحمان کو 2013 میں قتل کیا گیا تھا ، مقدمیمیں رحیم سواتی،عمران سواتی،احمدخان،امجدحسین اورایاز سواتی گرفتار ہے۔
ان کے قتل میں نامزد مرکزی ملزم رحیم سواتی کو مئی 2016 میں خفیہ اطلاع پر منگھوپیر کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا ، ملزم کا تعلق عوامی نیشنل پارٹی سے تھا اور اس کے ریکارڈ پر قبضہ گیری اور بھتہ خوری جیسے جرائم بھی موجود تھے ۔ ملزم کا کہنا تھا کہ پروین رحمان ان کے عزائم کی راہ میں رکاوٹ بن رہی تھیں۔ گزشتہ برس پولیس نے امجد نامی ایک اور ملزم کو طویل عرصے تک ریکی کی انتھک محنتوں کے نتیجے میں گرفتار کیا تھا، پولیس کیمطابق مذکورہ ملزم کے لیے تین سال تک ریکی کی گئی۔

مشہور خبریں۔

بحرین میں اسرائیلی، امریکی اور تین عرب وفود کی ملاقات

?️ 28 جون 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ منامہ

چین نے کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیئے پاکستان کی مکمل مدد کا اعلان کردیا

?️ 29 اپریل 2021نیویارک (سچ خبریں)  اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس نے شدید

ٹرمپ کے نائب صدر: ایلون مسک نے امریکی صدر پر حملہ کرکے ایک بڑی غلطی کی

?️ 8 جون 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ

ٹرمپ کی ثالثی کی تجویز نے امن کا دروازہ کھولا، بھارت کا انکار جنگی ذہنیت کا ثبوت ہے، محسن نقوی

?️ 13 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

صیہونی حکومت نے مغربی کنارے میں آبادکاری کے منصوبے کی منظوری دی

?️ 1 دسمبر 2021سچ خبریں:  صیہونی حکام نے صیہونی بستیوں کو وسعت دینے کے لیے

ترکی کی ناکام بغاوت کے ماسٹر مائنڈ کا انتقال

?️ 21 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کی ایک ویب سائٹ نے 2016 کی ترکی کی

تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کا ڈی نوٹیفائی نوٹیفکیشن جاری

?️ 23 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے 25 منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی

پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد بڑھانے کے لئے چینی تجربات سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے. شہبازشریف

?️ 7 جون 2024بیجنگ: (سچ خبریں) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کی استعداد

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے