انتخابی شیڈول کا اعلان کب کیا جائے گا؟ چیف الیکشن کمشنر نے بتا دیا

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ  نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے حوالے سے بتا دیا۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیاں شائع ہو چکی ہیں، باقی سب کام بھی اپنے وقت پر ہوں گے، ہم سب کچھ اپنے وقت سے پہلے کر رہے ہیں، الیکشن شیڈول، آر اوز اور ڈی آر اوز کی تعیناتی بھی وقت پر ہوگی اور انتخابات کے لیے ایکشن شیڈول کا اعلان بھی 8 فروری سے 54 دن پہلے ہوگا۔

اس موقع پر جب صحافیوں نے  سکندر سلطان راجہ سے انتخابی عملے کے بارے میں دریافت کیا کہ ’ر اوز اور ڈی آر اوز عدلیہ یا بیوروکریسی سے لیں گے؟‘ اس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسکراتے ہوئے ’نو کمنٹس‘ کا جواب دیا۔ بتایا جارہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کر دی، الیکشن کمیشن کی جانب سے 266 قومی اور 593 صوبائی نشستوں کی حتمی حلقہ بندیوں کی فہرست جاری کی گئی ہے، اس حوالے سے الیکشن کمیشن کے اعلامیہ سے پتا چلا ہے کہ قومی اسمبلی میں خواتین کی 60 مخصوص نشستیں ہوں گی، یوں قومی اسمبلی کا ایوان 326 ارکان پر مشتمل ہوگا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کی قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 32 مخصوص نشستیں، سندھ سے 14، خیبرپختونخوا سے 10 اور بلوچستان سے خواتین کی 4 مخصوص نشستیں ہوں گی، سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیہ سے معلوم ہوا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی، بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی جب کہ ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے 593 حلقے ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

صیہونی جیل میں ایک انٹیلی جنس افسر کی مشکوک موت

?️ 2 جون 2021سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے مقبوضہ علاقوں کی ایک فوجی جیل میں ایک

گوگل میں صیہونیوں کی خدمات

?️ 2 ستمبر 2022سچ خبریں:     صہیونی فوج کے ساتھ کمپنی کے معاہدے کے خلاف

غزہ دنیا میں غذائی عدم تحفظ کی بلند ترین سطح پر ہے۔ جہاں ایک روٹی سب سے بڑا خواب ہے!

?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: آج غزہ ایک ایسی جگہ بن گیا ہے جہاں کے

آستان علوی (ع) نے ہجوم اور دم گھٹنے سے زائرین کی ہلاکت کی تردید کی

?️ 12 ستمبر 2022سچ خبریں:     روضہ امام علی (ع) نے اعلان کیا کہ ہجوم

گزشتہ حکومتوں نے ذاتی مقاصد کے لئے اداروں کا  استعمال کیا: شبلی فراز

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا

امریکی دارالحکومت میں فائرنگ، حملہ آور موقع سے فرار ہوگیا

?️ 23 جولائی 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی دارالحکومت کے ایک ریسٹوران میں مسلح فرد نے

صیہونی حکومت کو حیران کن جواب دیا جائے گا

?️ 30 اگست 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیکریٹری جنرل نے خطے

بٹ کوائن کی قیمت میں ریکارڈ کمی

?️ 8 جنوری 2022نیویار ک(سچ خبریں) بٹ کوائن کی قیمت میں اچانک حیران کن کمی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے