الیکشن کمیشن کا پنجاب ضمنی انتخابات کے 5 حلقوں میں فوج تعینات کرنے کا مطالبہ

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں)17 جولائی بروز اتوار پنجاب کی 20 سیٹوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات کے دوران مختلف حلقوں میں مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاعات پر الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو تیزی سے ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت کردی۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسی دوران، کشیدگی کے پیش نظر رات گئے کیے گئے فیصلے میں الیکشن کمیشن نے 20 میں سے 5 حلقوں میں فوج کی تعیناتی کا مطالبہ کیا، ان حلقوں میں لاہور کے 4 اور ملتان کا ایک حلقہ شامل ہے۔

چیف سیکریٹری پنجاب اور پولیس چیف کو لکھے گئے خط میں ای سی پی نے کہا ہے کہ اس کے نوٹس میں آیا ہے کہ لاہور سمیت مختلف حلقوں میں مسلح افراد موجود ہیں، ان مسلح افراد کی موجودگی سے پرتشدد واقعات کے علاوہ آئندہ ضمنی انتخابات کا انعقاد متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ یہ بھی رپورٹ کیا گیا ہے کہ کچھ قابل ذکر لوگ پولنگ کے دن تشدد اور خوف و ہراس پھیلانے کے لیے دوسرے علاقوں/صوبوں سے شرپسندوں کو لانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، ایسی مجرمانہ سرگرمیاں کسی قیمت پر قابل قبول نہیں ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلح افراد کی موجودگی ووٹروں اور انتخابات کے پرامن انعقاد میں رکاوٹ بن سکتی ہے جبکہ یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی بھی ہے۔

اپنے خط میں الیکشن کمیشن نے صوبائی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے کہا ہے کہ وہ ایسی مجرمانہ سرگرمیوں کا نوٹس لیں، انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ ایسے شرپسندوں کی فوری گرفتاری کے لیے اور حلقوں میں ان کے داخلے کو روکنے کے لیے قبل از وقت اقدامات کریں۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ انتظامیہ یا پولیس کو جہاں بھی الیکشن کمیشن سے تحریری طور پر کوئی ہدایت درکار ہوگی وہ فوری طور پر فراہم کی جائے گی۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا جنہوں نے ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز ای سی پی کے اجلاس کی صدارت کی، انہوں نے چیف سیکریٹری، انسپکٹر جنرل پولیس اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام سے فون پر بات کی اور انہیں الیکشن کے دوران پرامن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے کہا۔

الیکشن کمیشن نے حکام کو یاد دہانی کرائی کہ کسی بھی انتخابی حلقے میں ہر قسم کے اسلحے کی نمائش منع ہے اور کسی بھی شخص، امیدوار یا پارٹی کارکن کو اسلحے کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران، ریٹرننگ افسران اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اگر پولنگ کے دوران اور پولنگ کے نتائج کی تیاری کے دوران کسی بھی شرپسند نے انتخابی ماحول کو خراب کیا تو ایسے شخص کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو تحریری طور پر آگاہ کریں اور سخت کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔

الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کے دوران وزارت داخلہ کو کوئیک رسپانس فورس کے اضافی اہلکاروں اور فلیگ مارچ کو بڑھانے کا بھی کہا ہے۔

ادھر آئندہ ضمنی انتخابات کے دوران تشدد کے ممکنہ خطرات اور خدشات کے پیش نظر ای سی پی نے لاہور کے 4 اور ملتان کے ایک حلقے میں پولنگ اسٹیشنوں کے باہر فوج کی تعیناتی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ رینجرز کی تعیناتی پر پہلے اتفاق کیا گیا تھا لیکن حالیہ اطلاعات کے پیش نظر بدامنی اور تشدد کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔

مشہور خبریں۔

مجھے وزیر خزانہ بنانے کیلئے پارٹی کو بلاول سے مشاورت کی ضرورت نہیں ہے، اسحٰق ڈار

?️ 19 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیر خزانہ و مسلم لیگ (ن) کے

جارج فلائیڈ کے قاتل امریکی پولیس افسر کو 22 سال 6 مہینے قید کی سزا سنا دی گئی

?️ 26 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکا میں سیاہ فام جارج فلائیڈ قتل کیس میں

وزیر دفاع نے الیکشن میں ہار کی وجہ بتا دی

?️ 20 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک نے

اسرائیلی فوج کے بڑے جھوٹ کا پردہ فاش

?️ 15 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی میڈیا نے منگل کی شام کو غزہ کے یورپی

کراچی میں سحری و افطار میں گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، مصدق ملک

?️ 5 اپریل 2023کراچی: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے

فلسطینی صحافی کے لیے اسماعیل ہنیہ کا پیغام

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے فلسطینی صحافی

یوکرائن کا روس کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر

?️ 28 فروری 2022سچ خبریں:یوکرائن کے صدر کا کہنا ہے کہ انھوں نے اقوام متحدہ

روس یوکرین کے ٹکڑے کرنا چاہتا ہے: زیلینسکی

?️ 13 مارچ 2022سچ خبریں:   یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے