غزہ کو غیر مسلح کرنا فلسطینیوں کی نسل کشی کو آسان بنانے کی سازش ہے:خالد مشعل

خالد مشعل:

?️

 غزہ کو غیر مسلح کرنا فلسطینیوں کی نسل کشی کو آسان بنانے کی سازش ہے:خالد مشعل
حماس کے بیرونِ فلسطین سربراہ خالد مشعل نے غزہ کو غیر مسلح کرنے کے مطالبات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام فلسطینی عوام کو کمزور بنانے اور ان کی نسل کشی کو آسان بنانے کی دانستہ کوشش ہے۔
الجزیرہ کے مطابق خالد مشعل نے کہا کہ غزہ سے اسلحہ چھیننے کی بات دراصل فلسطینی قوم کو ایک بے بس شکار میں تبدیل کرنے کی سازش ہے تاکہ اسرائیل کے لیے قتلِ عام اور تباہی آسان ہو جائے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اسرائیل فلسطینیوں سے اسلحہ لے کر اسے مسلح گروہوں کے حوالے کرنا چاہتا ہے تاکہ اندرونی انتشار، بدامنی اور دہشت پھیلائی جا سکے۔
مشعل نے واضح کیا کہ حماس کسی بھی قسم کی بیرونی سرپرستی، قیمومیت یا مداخلت کو قبول نہیں کرتی۔ انہوں نے امریکہ، یورپی ممالک اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے مسئلے کو اسرائیلی زاویے کے بجائے ایک منصفانہ اور اصولی نقطۂ نظر سے دیکھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حماس غزہ کی تعمیرِ نو، انسانی امداد کی بلا رکاوٹ فراہمی اور پائیدار استحکام کی خواہاں ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ غزہ میں موجود اسلحہ دفاعی نوعیت کا ہے اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔
خالد مشعل نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو جبری بے دخلی کے منصوبے کی ناکامی ایک بڑی کامیابی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے باوجود فلسطینی قوم اپنی قومی شناخت، حقوق اور مزاحمت پر قائم رہے گی۔

مشہور خبریں۔

الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے بارے ہدایات جاری کر دی ہیں

?️ 27 نومبر 2021ملتان(سچ خبریں) صوبائی ا لیکشن کمشنرغلام اسرا رخان نے کہا ہے کہ

کیا امریکہ بحرہ احمر میں یمن کا مقابلہ کر سکے گا؟

?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: امریکی سینٹرل کمانڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ یمنی فورسز

ایران کے سیاحتی شہروں کا مختصر تعارف

?️ 9 ستمبر 2021سچ خبریں:ایران کے اہم ترین سیاحتی شہروں کا تعارف،ہر کوئی ایک خاص

حماس 7 سالہ جنگ بندی کا خواہاں ہے: اسرائیلی حکام کا دعویٰ

?️ 1 جون 2025سچ خبریں: یدعیوت احرونوت اخبار نے صیونی حکومت کے اعلیٹ عہدیداروں کے

خواجہ سعد رفیق نے سیلاب متاثرین میں چیکس کی تقسیم سے پہلے کیمرے بند کروا دیے

?️ 8 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق

ایران معاہدے پر ٹرمپ کا اجلاس بے نتیجہ ختم: نیویارک ٹائمز

?️ 30 مئی 2026سچ خبریں:نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایران

غزہ قحط کے پانچویں مرحلے میں داخل؛ بھوکے لوگوں کی جسمانی حالت خراب 

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: محمد ابو عفش نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ اور صہیونی

اسیر فلسطینیوں کی حمایت میں اگلے جمعہ کو یوم غضب قرار دیا گیا

?️ 5 جنوری 2022سچ خبریں:   غزہ کی وزارت قیدیوں کے سامنے ایک ریلی کے دوران

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے