?️
سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینیوں سے اسلحہ چھیننے کا مطالبہ دراصل انہیں کمزور کر کے آسانی سے تباہ کرنے اور نسلکشی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین سے باہر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے صہیونی حکومت کے اصل ہدف کی نشاندہی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات غیر منطقی ہے، غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی کریں گے
رپورٹ کے مطابق کہ فلسطین سے باہر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا کہ قبضے کے تسلسل کے باوجود فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنا دراصل اس بات کی تیاری ہے کہ اسرائیل کے لیے فلسطینی قوم کو آسانی سے تباہ کرنا اور ان کے خلاف نسلکشی کرنا ممکن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ اگر اسلحے کے بارے میں گفتگو کا مقصد غزہ کی تعمیرِ نو اور امداد رسانی کی راہ ہموار کرنا اور نئی جنگ کو روکنے کی ضمانت دینا ہو تو یہ منطقی ہو سکتا ہے۔
خالد مشعل نے واضح کیا کہ ثالثوں کے ذریعے ایسے راستے تک پہنچا جا سکتا ہے جسے وہ ضمانتیں فراہم کرنے کا طریقہ کار قرار دیتے ہیں، جو اسرائیل کی بلیک میلنگ سے پاک ہو۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطینیوں سے اسلحہ چھین کر اسے اپنے کرائے کے عناصر کے حوالے کرے تاکہ وہ بدامنی پھیلائیں اور قتل و غارت کریں۔ میں امریکہ اور یورپی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلسطین کے مسئلے کو حقیقت پسندانہ نظر سے دیکھیں، نہ کہ اسرائیلی نقطۂ نظر سے۔ ہم کسی بھی بیرونی مداخلت اور دوبارہ سرپرستی کے نظام کی واپسی کو قبول نہیں کرتے۔ نسلکشی کا رک جانا ایک بڑی کامیابی تھی اور ہم اس کے پابند ہیں۔
مزید پڑھیں:حماس کو غیر مسلح کرنے پر اسرائیل کا اصرار ؛ وجہ ؟
مشعل نے مزید کہا کہ غزہ میں باقی ماندہ اسلحہ دفاع کے لیے ہے۔ فلسطینیوں کو زبردستی بےدخل کرنے کی سازش کو ناکام بنانا ہماری بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔


مشہور خبریں۔
کیا اسرائیل واقعی طاقت حاصل کر رہا ہے؟
?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں: اپنے مضمون بعنوان "کیا اسرائیل جیت گیا ہے؟” میں لبنانی
نومبر
بمباری کے باوجود فلسطینی غزہ کیوں نہیں چھوڑ رہے ہیں؟ امریکی اخبار کی زبانی
?️ 8 نومبر 2023سچ خبریں: ایک امریکی اخبار نے غزہ کی پٹی کے شمال میں
نومبر
’قیدیوں کی سیکیورٹی ہمارا اندرونی معاملہ ہے‘، دفتر خارجہ کا امریکا کو جواب
?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے سابق
مئی
منصوبہ بند شرار ت کا مافیا(1)
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود ظالمانہ قوانین بنا کر اپنے مخالفین کو دبانے کی
جنوری
حماس کے ترجمان نے غزہ جنگ بندی پر کہا: مزاحمت اپنی ذمہ داریوں پر پابند رہی ہے
?️ 2 مئی 2026سچ خبریں: فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے دفتر سیاسی کے
مئی
امریکہ کے افغانستان پر حملہ کرنے کی اصل وجہ کیا تھی؟
?️ 22 جولائی 2023سچ خبریں:طالبان کے وزیر اعظم کے سیاسی نائب مولوی عبدالکبیر نے کہا
جولائی
پی ٹی آئی کی شکست پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا رد عمل سامنے آگیا
?️ 20 دسمبر 2021پشاور (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا بلدیاتی انتخابات میں پی
دسمبر
شرمین عبید چنائے نے مختصر فلم ’ڈونٹ بی لیٹ، مائرہ‘ میں بطور ایگزیکٹو پروڈیوسر شمولیت اختیار کر لی
?️ 14 اکتوبر 2025 سچ خبریں: آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے
اکتوبر