اسرائیل کا مقصد فلسطینیوں کو بے‌دفاع بنا کر نسل‌کشی کی راہ ہموار کرنا ہے:حماس

حماس

?️

سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ اسرائیل کا فلسطینیوں سے اسلحہ چھیننے کا مطالبہ دراصل انہیں کمزور کر کے آسانی سے تباہ کرنے اور نسل‌کشی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش ہے۔

الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین سے باہر حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے صہیونی حکومت کے اصل ہدف کی نشاندہی کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حماس کو غیر مسلح کرنے کی بات غیر منطقی ہے، غزہ کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینی کریں گے

رپورٹ کے مطابق کہ فلسطین سے باہر اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ خالد مشعل نے زور دے کر کہا کہ قبضے کے تسلسل کے باوجود فلسطینیوں کو غیر مسلح کرنا دراصل اس بات کی تیاری ہے کہ اسرائیل کے لیے فلسطینی قوم کو آسانی سے تباہ کرنا اور ان کے خلاف نسل‌کشی کرنا ممکن ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اسلحے کے بارے میں گفتگو کا مقصد غزہ کی تعمیرِ نو اور امداد رسانی کی راہ ہموار کرنا اور نئی جنگ کو روکنے کی ضمانت دینا ہو تو یہ منطقی ہو سکتا ہے۔

خالد مشعل نے واضح کیا کہ ثالثوں کے ذریعے ایسے راستے تک پہنچا جا سکتا ہے جسے وہ ضمانتیں فراہم کرنے کا طریقہ کار قرار دیتے ہیں، جو اسرائیل کی بلیک میلنگ سے پاک ہو۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ فلسطینیوں سے اسلحہ چھین کر اسے اپنے کرائے کے عناصر کے حوالے کرے تاکہ وہ بدامنی پھیلائیں اور قتل و غارت کریں۔ میں امریکہ اور یورپی حکومتوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلسطین کے مسئلے کو حقیقت پسندانہ نظر سے دیکھیں، نہ کہ اسرائیلی نقطۂ نظر سے۔ ہم کسی بھی بیرونی مداخلت اور دوبارہ سرپرستی کے نظام کی واپسی کو قبول نہیں کرتے۔ نسل‌کشی کا رک جانا ایک بڑی کامیابی تھی اور ہم اس کے پابند ہیں۔

مزید پڑھیں:حماس کو غیر مسلح کرنے پر اسرائیل کا اصرار ؛ وجہ ؟

مشعل نے مزید کہا کہ غزہ میں باقی ماندہ اسلحہ دفاع کے لیے ہے۔ فلسطینیوں کو زبردستی بے‌دخل کرنے کی سازش کو ناکام بنانا ہماری بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔

مشہور خبریں۔

طالبان کو دہشت گرد گروہوں کی فہرست سے نکالنے میں جلدی نہیں کریں گے: روس

?️ 23 اگست 2021سچ خبریں:روسی نائب وزیر خارجہ اولیگ سیرومولوتوف نے کہا کہ ماسکو کو

صیہونیوں کا مستقبل تاریک

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:ان دنوں صیہونی میڈیا امریکہ کے اور اسرائیل کے تعلقات کشیدہ

العربیہ نیٹ ورک کے بائیکاٹ اور لائسنس کی منسوخی کی وجہ کیا ہے؟

?️ 5 ستمبر 2024سچ خبریں: فلسطینی قومی اور اسلامی دھارے نے ایک بیان میں العربیہ اور

امریکی رکن کانگریس: نیتن یاہو بھوک کو جنگ کے ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں

?️ 24 جولائی 2025سچ خبریں: امریکی ایوان نمائندگان کی رکن ڈیلیا رامیرز نے غزہ کے

خطے میں اسرائیلی جارحیت کے لیے فیصلہ کن عرب اسلامی بین الاقوامی کارروائی کی ضرورت: بن سلمان

?️ 11 ستمبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریاست کی طرف سے قطر پر دہشت گردانہ حملے کے

غزہ کے کتنے لوگ لاپتہ ہیں؟

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی سول انتظامیہ کے اعدادوشمار کے مطابق اس پٹی

اسلامی مقدسات کی توہین کیسے بند ہوگی؟ ترک صدر کیا کہتے ہیں؟

?️ 9 جولائی 2023سچ خبریں: ترک صدر رجب طیب اردگان نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب

متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر چلتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف ہرزہ سرائی شروع کردی

?️ 28 مئی 2021دبئی (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات نے بھی اسرائیل کے نقش قدم پر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے