صیہونی حکام غزہ میں اپنے جرائم کے شواہد مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں: اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ

جنگی جرائم

?️

سچ خبریں:اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا آلبانیز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ سے ملبہ ہٹانے کی صہیونی کوششیں جنگی جرائم کے شواہد ضائع کرنے اور ملبے تلے دبے شہدا کی لاشوں کی شناخت میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے بارے میں اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا آلبانیز نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی سے ملبہ ہٹانے کی صہیونی حکومت کی ممکنہ کارروائی اس حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے خلاف کیے گئے سنگین جرائم کے اہم شواہد ضائع کر سکتی ہے اور ملبے تلے دبے شہدا کے جسد خاکی نکالنے اور ان کی شناخت کی کوششوں میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔

عربی 21 کے مطابق فرانچسکا آلبانیز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی سے ملبہ ہٹانے کا جامع آپریشن شروع کرنے سے پہلے شواہد اکٹھے کرنا اور متاثرین کی شناخت ضروری ہے۔

 انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ملبہ ہٹانے کے منصوبوں کی تیاری اور ان پر عمل درآمد میں فلسطینیوں کا کردار اور ذمہ داری یقینی بنائی جانی چاہیے۔

اقوام متحدہ کی عہدیدار نے کہا کہ غزہ کا ملبہ ’’صرف تباہ شدہ عمارتوں کا ملبہ نہیں بلکہ جرم کے منظر، قبرستان اور ایک اہم مادی دستاویز کا حصہ ہے۔‘‘

آلبانیز نے مزید بتایا کہ متعدد ذرائع نے انہیں اطلاع دی ہے کہ صیہونی کمپنیاں غزہ سے ملبہ ہٹانے کی کارروائیوں میں حصہ لے رہی ہیں۔

آلبانیز کا یہ انتباہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوام متحدہ نے غزہ کی پٹی میں جمع ہونے والے ملبے اور تباہ شدہ ڈھانچوں کی مقدار تقریباً 61 ملین ٹن بتائی ہے۔ اقوام متحدہ نے اندازہ لگایا ہے کہ اس وسیع پیمانے پر تباہی کا ملبہ صاف کرنے میں تقریباً 7 سال لگ سکتے ہیں۔

صہیونی حکومت کی وزارت خارجہ، وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے دفتر اور صیہونی فوج کی جانب سے اب تک آلبانیز کے بیانات پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ یہ تینوں ادارے اس سے قبل غزہ کی پٹی میں صہیونی حکومت کی فوجی کارروائیوں کے حوالے سے آلبانیز کے مؤقف کو کئی مرتبہ سختی سے مسترد کرچکے ہیں۔

دوسری جانب حماس نے آلبانیز کے انتباہ کا خیرمقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غزہ سے ملبہ اس انداز میں ہٹایا جائے جس سے لاپتا افراد کے جسد خاکی نکالنے اور جرائم کے شواہد محفوظ رکھنے کو یقینی بنایا جاسکے۔

اسی سلسلے میں غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کی جارحیت کے دوران 73000 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

فلسطینی حکام کا اندازہ ہے کہ 8000 سے زائد شہدا اب بھی ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ گزشتہ ماہ غزہ شہر میں ملبہ تلاش کرنے والی ایک فلسطینی ٹیم نے ایک ہی خاندان کے 112 افراد کے جسد خاکی برآمد کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

کیا نواز شریف پر بیرون ملک جانے پر پابندی ہے؟

?️ 7 اگست 2024سچ خبریں: مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا

اسرائیلی وزیر خارجہ اس طرح کی جنگ سے راضی نہیں؛ وجہ ؟

?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز نے لبنان

ایران کے خلاف نئی امریکی پابندیاں

?️ 28 اگست 2026سچ خبریں:امریکی حکومت کی وزارت خزانہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے

پاک فوج کا چین کے ساتھ اینٹی ٹیررازم تعاون کو ترجیح دینے کا اعلان

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں:  پاکستان آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بیجنگ میں چینی

لاشیں ضبط کرنے میں صہیونیوں کا پاگل پن

?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے خلاف امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ڈھٹائی

Philippines to cancel Landing’s $1.5B casino project

?️ 17 اگست 2021 When we get out of the glass bottle of our ego

21 ستمبر 2011 کو یمنی عوام کی فتح امریکہ کی دوہری شکست تھی:انصاراللہ

?️ 21 ستمبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے سربراہ نے 21 ستمبر کو یمنی

مغرب گریٹر اسرائیل کا خواہاں، ہم اپنی بقا کا دفاع کر رہے ہیں: شیخ نعیم قاسم

?️ 4 فروری 2026مغرب گریٹر اسرائیل کا خواہاں، ہم اپنی بقا کا دفاع کر رہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے