?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک میں 100 سال اور زائد عمر کے ووٹر سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سو سال اور اس سے زائد عمر کے ووٹرز کی دوبارہ تصدیق ہوگئی۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معمرترین ووٹرز کے گھر تصدیق کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ ووٹرز کی تفصیلات صوبائی اور ضلعی دفاتر کو دے دی گئی۔
معمر افراد کے نام انتخابی فہرستوں میں شامل کرنے سے قبل دوبارہ تصدیق ہوگی اور یہ تصدیق 13 اگست تک جاری رہے گی۔الیکشن کمیشن کے مطابق عام انتخابات کے لیے نئے انتخابی فہرستوں کی تیاری آخری مراحل میں ہے۔علاوہ ازیں الیکشن کمیشن کی ووٹرز لسٹوں سے متعلق بڑا انکشاف سامنے آیا ہے، الیکشن کمیشن نے دوبادرہ تصدیقی عمل کے بعد مردہ قرار دئیے گئے 1 لاکھ 15 ہزار 100 ووٹرز کو زندہ تسلیم کرلیا۔
سرکاری دستاویز کے مطابق پہلی تصدیقی مہم میں کل 32 لاکھ 8895 ووٹرز کو مردہ قرار دیا تھا، تاہم دوبارہ تصدیقی مہم میں 30 لاکھ 93 ہزار 877 ووٹرز کی مردہ تصدیق ہوئی۔دستاویز میں انکشاف کیا گیا کہ فیلڈ دفاتر کی دوبارہ تصدیقی مہم میں 1 لاکھ 15 ہزار ووٹرز کو ٹائیپنگ کی غلطی کی وجہ سے مردہ افراد کی لسٹ میں شامل کیا گیا تھا،دوبارہ تصدیق کے بعد ووٹرز کو انتخابی فہرست میں شامل کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے تمام فیلڈ دفاتر کو چیکنگ کے بعد ووٹر لسٹوں کی حتمی اشاعت 25 اگست کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔دوسری جانب الیکشن کمیشن کی ووٹر لسٹوں میں سنگین غلطیاں سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی سے پی ٹی آئی امیدوار بھی الیکشن کمیشن کی سنگین غلطیوں کا متاثرہ نکلا۔ پی ٹی آئی کا کراچی سے بلدیاتی امیدوار الیکشن کمیشن کے ریکارڈ میں مردہ قرار دیا گیا ہے۔کراچی کے علاقے بفرزون کے رہائشی فیصل ریاض نے بتایا کہ بلدیاتی امیدوار کے طور پر کاغذات جمع کرانے گیا تو ووٹر لسٹ میں مردہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فیصل ریاض نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے زندہ کو مردہ قرار دے دیا، اب دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہوں۔


مشہور خبریں۔
پچپن فیصد امریکی بائیڈن کی کارکردگی سے مطمئن نہیں
?️ 25 اگست 2021سچ خبریں:تازہ ترین سروے کے نتائج بتاتے ہیں کہ 55 فیصد سے
اگست
پاکستان تحریک انصاف ’مایوس کن‘ بیانات کے باوجود بات چیت کیلئے تیار
?️ 7 دسمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پاکستان
دسمبر
ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی نہیں رکھتا، ایلون مسک
?️ 9 فروری 2025 سچ خبریں: امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک نے کہا
فروری
وزیراعظم کی امریکی نمائندہ خصوصی جان کیری اور ڈونلڈ لو سے ملاقات
?️ 21 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی نیویارک میں جاری اقوام
ستمبر
غزہ میں صہیونی فوج کے لیے چیلنجنگ اور خطرناک علاقے
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: عبرانی میڈیا کِپا کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے
ستمبر
امریکہ نے یوکرین کی کتنی مدد کی؟
?️ 2 اکتوبر 2023سچ خبریں:پی بی ایس کی ویب سائٹ کے مطابق امریکہ ہر سال
اکتوبر
نادرا کا پاک آئی ڈی موبائل ایپ میں بڑی اپڈیٹ متعارف کرانے کا اعلان
?️ 26 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے
جولائی
اسرائیل اپنی قبر خود کھود رہا ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے
مارچ