?️
اسلام آباد(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے اور دوسرے مرحلے کے لیے 19 دسمبر اور 16 جنوری کی تاریخیں مقرر کردی ہیں چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کے جاری کردہ تفصیلی حکم نامے میں کمیشن نے صوبائی حکومت، چیف سیکریٹری، سیکریٹری بلدیات کو تمام تر ضروری انتظامات کرنے اور صوبے میں آزادانہ و شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی۔
ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملکی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ الیکشن کمیشن نے صوبائی حکومت کے نمائندوں کی تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرنے پر زور دیا ہے۔
حالیہ تجویز کے مطابق حکومت خیبر پختونخوا گاؤں، محلے کی کونسل کے انتخابات 2 مراحل میں کرانا چاہتی تھی، پہلا مرحلہ دسمبر جبکہ دوسرا آئندہ برس مارچ میں اور تحصیل کونسل کے انتخابات کا فیصلہ بعد میں کرنے کا کہا گیا تھا۔
ایک عہدیدار نے بتایا کہ اس حکم کے تحت گاؤں کونسلز، محلہ کونسلز اور تحصیل کونسلز کے لیے بلدیاتی انتخابات پہلے مرحلے میں 17 اضلاع میں اور دوسرے مرحلے میں باقی 18 اضلاع میں ہوں گے۔
حکم نامے میں اس بات پر زور دیا گیا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آئین کے ’پارٹ وِل‘ کی شرائط کے اندر فرائض کی انجام دہی کرتے ہوئے خصوصی دائرہ اختیار کے ساتھ مکمل طور پر آزاد ہیں جس میں کسی بھی فریق کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ تمام متعلقہ حلقوں یعنی وفاقی اور صوبائی حکومتوں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آزادانہ طور پر اپنے افعال سرانجام دیں اور یہ دیکھیں کہ وہ مکمل طور پر مضبوط ہیں تاکہ وہ اپنے آئینی وعدوں کو منصفانہ، آزادانہ طور پر اور کسی بھی قسم کی رکاوٹ اور دباؤ کے بغیر پورا کر سکیں۔
حکم نامے میں نشاندہی کی گئی کہ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کی مدت 28 اگست 2019 کو اختتام پذیر ہوئی تھی اور الیکشن ایکٹ کے تحت ای سی پی کی قانونی ذمہ داری ہے کہ مدت ختم ہونے کے بعد 120 روز کے اندر انتخابات کروائے جائیں۔
ای سی پی کا کہنا تھا کہ کمیشن کی جانب سے صوبائی حکومت کو الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 219 (3) کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے بارے میں مشاورت کے لیے بروقت آگاہ کر دیا گیا تھا۔
خیبر پختونخوا حکومت نے درخواست کی تھی کہ کے پی بلدیاتی ایکٹ 2013، دفعہ 79 میں ترمیم کر کے صوبائی حکومت کو گاؤں/محلہ اور تحصیل کونسلز کے بلدیاتی انتخابات علیحدہ علیحدہ کرانے کا اختیار دیتا ہے اور الیکشن کمیشن اس ترمیمی دفعہ کے مطابق انتخابات کرانے کا پابند ہے۔
مذکورہ درخواست کا حوالہ دیتے ہوئے حکم نامے میں کہا گیا کہ یہ مؤقف صوبائی حکومتوں کے اختیارات سے متعلق آرٹیکل 140 (ون) اے کی غلط سمجھ پر مبنی تھا۔
ساتھ ہی کہا گیا کہ اس دفعہ کے تحت ہر صوبہ قانون کے مطابق بلدیاتی حکومت کا نظام قائم کرے گا اور منتخب نمائندوں کو سیاسی، انتظامی اور مالی اختیارات دے گا جبکہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی انتخابات کرانے کا اختیار دیا گیا ہے۔
مشہور خبریں۔
اسلامو فوبیا میں استعمار کی طویل تاریخ کے آثار
?️ 4 دسمبر 2021سچ خبریں:اگرچہ اسلامو فوبیا کی کوئی مستقل تفہیم یا تعریف نہیں ہے،تاہم
دسمبر
چینی اے آئی ایپ نے چیٹ جی پی ٹی سمیت دیگر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی
?️ 27 جنوری 2025سچ خبریں: چینی اسٹارٹ اپ ڈیپ سیک کی مصنوعی ذہانت (اے آئی)
جنوری
پاکستان اور چین کے درمیان شپنگ انڈسٹری میں تعاون بڑھانے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط
?️ 24 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور چین نے جہاز رانی ( شپنگ)
جولائی
تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی، سپل وے کھولنے کا فیصلہ
?️ 3 ستمبر 2025ہری پور (سچ خبریں) تربیلہ ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی کی
ستمبر
پولیس کی کارکردگی متاثر ہورہی ہے: چیف جسٹس
?️ 12 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے
نومبر
الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی
?️ 6 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اعظم سواتی سمیت7 ارکان اسمبلی کی رکنیت بحال کردی۔ الیکشن کمیشن نے
فروری
200 یونٹس استعمال کے ریٹ کا 201 یونٹ پر یکدم بدل جانا مصیبت ہے، سعد رفیق
?️ 9 جون 2025لاہور: (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے سینئر
جون
شمالی عراق میں داعش کے آٹھ رہنما ہلاک
?️ 14 جون 2022سچ خبریں: عراق کے سیکورٹی انفارمیشن سینٹر نے منگل کے روز شمالی
جون