اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا دو روزہ دورہ پاکستان

?️

اسلام آباد :(سچ خبریں) اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کا وفد 8 تا 10 اکتوبر تک پاکستان کے بین الاقوامی مطالعاتی دورے پر اسلام آباد میں موجود ہے جہاں ان کو مختلف شعبوں پر بریفنگ دی گئی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے امور تخفیف اسلحہ کے زیر اہتمام بین الاقوامی مطالعاتی دورے کے حصے کے طور پر پاکستان کا دورہ کرنے والے فیلوز کے گروپ میں ہنگری، ایران، لیبیا، پاکستان، پولینڈ، امریکا، ازبکستان، ویت نام اور یمن سمیت 24 ممالک کے افسران شامل ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق بین الاقوامی وفد کے اس دورے کا باضابطہ آغاز وزارت خارجہ کے دورے سے ہوا جہاں انہیں اسلحہ کنٹرول، تخفیف اسلحہ اور جوہری عدم پھیلاؤ کے بارے میں پاکستان کے نکتہ نظر کے ساتھ ساتھ سماجی اور اقتصادی بہتری کے لیے پرامن استعمال کے لیے ٹیکنالوجیز تک بلا روک ٹوک رسائی کی ضرورت پر بریفنگ دی گئی۔

بیان کے مطابق دورے کے موقع پر فیلوز صحت عامہ، صنعت، زراعت، فوڈ سیکیورٹی، پاور جنریشن وغیرہ کے شعبے میں جوہری اور خلائی ٹیکنالوجیز کے استعمال کا مشاہدہ کرنے کے لیے پاکستان سینٹر آف ایکسیلنس آن نیوکلیئر سیکیورٹی، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلیئر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ، سپارکو، ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کا دورہ بھی کریں گے۔

دفتر خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان سینٹر آف ایکسیلنس آن نیوکلیئر سیکیورٹی اور پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے دورے میں فیلوز کو پاکستان کے نیوکلیئر سیفٹی اور سکیورٹی آرکیٹیکچر، ریگولیٹری میکانزم اور حکومت پاکستان کی جانب سے متعارف کرائے گئے عالمی معیار کے مطابق حفاظتی انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی اور انہیں جوہری توانائی کے عالمی ادارے آئی اے ای اے نے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا ہے۔

بیان کے مطابق فیلوز مختلف لیبارٹریوں، عالمی سطح پر تسلیم شدہ ریفرنس لائبریریوں اور ڈیفنس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آرگنائزیشن اور نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ میں جدید ترین سہولیات کا بھی جائزہ لیں گے۔

بیان کے مطابق سپارکو میں شرکا کو پاکستان کے خلائی پروگرام اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے اس کی افادیت سے آگاہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تخفیف اسلحہ پر اقوام متحدہ کے فیلوشپس پروگرام کا آغاز جنرل اسمبلی نے 1978 میں تخفیف اسلحہ کے لیے اپنے پہلے خصوصی اجلاس میں کیا تھا جبکہ یہ پہلی بار ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کے تخفیف اسلحہ کے فیلوز کے لیے اس طرح کے بین الاقوامی مطالعاتی دورے کی میزبانی کر رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

’اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے‘ پیپلز پارٹی کا مریم نواز کی تقریر پر قومی اسمبلی سے واک آؤٹ

?️ 30 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف

اسرائیلی رہنما ترکی کو ایف-35 لڑاکا طیاروں کی فروخت روکنے کی کوشش کر رہے ہیں

?️ 16 جولائی 2025سچ خبریں: میڈیا نے رپورٹ کیا کہ حکومت کے رہنما وائٹ ہاؤس

روس میں 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز

?️ 15 مارچ 2024سچ خبریں: روس کے 3 روزہ صدارتی انتخابات کا آغاز اہل امیدواروں

بین الاقوامی امن و سلامتی کو کس سے خطرہ ہے؟

?️ 23 جنوری 2022سچ خبریں:  انتونیو گوٹیرس اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے جمعہ کو

بائیڈن کے قومی سلامتی کے مشیر کی اسرائیلی آرمی چیف سے ملاقات

?️ 24 جون 2021سچ خبریں:وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ امریکی قومی سلامتی کے مشیر

آئی ایم ایف، پاکستان کا موجودہ قرض پروگرام ختم ہونے سے قبل بورڈ میٹنگ کیلئے پُرامید

?️ 30 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)

افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے درجنوں افراد کورونا وائرس میں مبتلا، سفارتی سرگرمیوں کو روک دیا گیا

?️ 20 جون 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان میں امریکی سفارت خانے کے درجنوں افراد کورونا

مغربی کنارے پر صیہونی جارحیت جاری؛ طولکرم میں فلسطینی بچہ شہید

?️ 8 فروری 2025سچ خبریں:صیہونی قابض افواج نے مغربی کنارے میں اپنی جارحانہ کارروائیوں کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے