?️
اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا کہنا ہے کہ دنیا کو افغانستان کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہئےوہاں انتشار پیدا ہونے کی خطرہ ہے پاکستان، افغانستان کے حوالے سے اپنا کردارجاری رکھے ہوئے ہے، پڑوسی ملک افغانستان میں خلاء بہت خطرناک ہے۔
یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے گزشتہ روز افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئرپورٹ پر ہونے والے 3 دھماکوں اور ان کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ دنیا کو افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیئے ورنہ وہاں انتشار پیدا ہو گا، پاکستان اپنا ذمے دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغانستان میں استحکام کے لیے بڑی طاقتوں کا متحرک کردار انتہائی اہم ہے۔
واضح رہے کہ پڑوسی ملک افغانستان کے دارالحکومت کابل کے ایئر پورٹ پر گزشتہ روز ہوئے 3 دھماکوں میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 90 ہو چکی ہے، جن میں بعض غیر ملکی اور امریکی فوجی بھی شامل ہیں جبکہ واقعے میں 150 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔


مشہور خبریں۔
صحت کارڈ کے حامل مریضوں کو علاج کی رقم واپس نہیں کرنی ہوگی: فیصل سلطان
?️ 4 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر
جنوری
دوحہ میں مجوزہ پاک افغان مذاکرات نہایت اہم ہیں۔ خواجہ سعد رفیق
?️ 18 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق
اکتوبر
امریکی طلباء کی تعلیم چھوڑنے کی شرح میں اضافہ
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:نئے سروے سے پتہ چلتا ہے کہ پچھلے چھ مہینوں میں
مئی
جرمنی میں 10,000 بیکریاں خطرہ میں
?️ 13 ستمبر 2022سچ خبریں: برطانوی ہفتہ وار اکانومسٹ نے ایسوسی ایشن آف جرمن
ستمبر
سعودی بادشاہ اسپتال مین بھرتی
?️ 8 مئی 2022سچ خبریں: سعودی عرب کی عدالت نے آج اتوار کو اعلان کیا
مئی
یوکرین کی شکست کے بارے میں امریکی سابق عہدیدار کا اہم بیان
?️ 14 اگست 2023سچ خبریں: امریکی قومی سلامتی کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ
اگست
حماس کا غزہ کے مستقبل میں مرکزی کردار
?️ 10 نومبر 2023سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن غازی حمد
نومبر
دنیا کے سامنے غزہ کے بچوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے: یونیسیف
?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی اداروں اور اقوام متحدہ نے متعدد رپورٹوں میں
دسمبر