?️
سرینگر (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما شبیر احمد شاہ کی بیٹی سحر شبیر شاہ نے اپنے والد کی رہائی کے لئے اہم قدم اٹھاتے ہوئے آنلائن مہم کا آغاز کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما اورجموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیراحمد شاہ کی بیٹی سحر شبیر شاہ نے اپنے والد کی رہائی کے لئے ایک آنلائن مہم شروع کردی ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق شبیراحمد شاہ نے تنازعہ کشمیر کے حل کے مطالبے پر اپنی زندگی کے 33سال مختلف جیلوں میں گزارے ہیں، سحر شبیر#FreeShabirShahاور#freepoliticalprisoners مہم کے ذریعے اپنے والد کے ساتھ ساتھ دیگر کشمیری نظربندوں کی رہائی کے لئے بھی کوشاں ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق وہ اپنی مہم کے دوران اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل جیسی انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور بھارت کے صدر اور وزیر اعظم کو بھی ٹیگ کررہی ہیں۔
سحر شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے اپنے والد سے جنہوں نے اپنی زندگی کا بیشتر حصہ عقوبت خانوں میں گزارا ہے، ملتے ہوئے ہمیشہ یہ محسوس کیا کہ ان کا عزم پہلے سے بہت مضبوط ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جیل کی سختیوں کے باوجود وہ اپنے موقف پر چٹان کی طرح قائم ہیں، انہوں نے کہا کہ شبیر احمد شاہ کو پہلی بار 14 سال کی عمر میں گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کے سربراہ شبیراحمد شاہ جولائی 2017 سے دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں نظربند ہیں جب بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے انہیں سرینگر سے گرفتار کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
مری میں 1 ہزار سے زائد پھنسے افراد کو کھانا فراہم کیا گیا
?️ 9 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی
جنوری
میں وینزوئلا آپریشن میں طبس جیسے سانحے کے دہرائے جانے سے پریشان تھا:ٹرمپ
?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہیں خدشہ تھا کہ
جنوری
عراق میں امریکی فوجی قافلوں پر حملہ
?️ 11 مارچ 2021سچ خبریں:عراقی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ امریکی قابض فوج سے تعلق
مارچ
امریکی کیمیائی ہتھیار انسانیت کے لیے حقیقی خطرہ ہیں: ماسکو
?️ 13 اپریل 2022سچ خبریں: واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے امریکی محکمہ خارجہ کے
اپریل
کیا شمالی کوریا اپنا جوہری پروگرام ترک کرے گا؟
?️ 12 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی نے اپنی سالانہ رپورٹ میں اس
مارچ
منصوبہ بند شرار ت کا مافیا(1)
?️ 27 جنوری 2023سچ خبریں:آل سعود ظالمانہ قوانین بنا کر اپنے مخالفین کو دبانے کی
جنوری
جماعت اسلامی قومی اسمبلی کے 236 حلقوں پر انتخابات میں حصہ لے گی، قیصر شریف
?️ 9 جنوری 2024لاہور: (سچ خبریں) سیکریٹری اطلاعات جماعت اسلامی قیصر شریف نے کہا ہے
جنوری
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پوری، کیپٹو پاور پلانٹس پر لیوی لگانے کے لیے آرڈیننس کی منظوری
?️ 2 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک
فروری