افغانستان میں انسانی بحران بچنے کے لئے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے

آرمی چیف

?️

راولپنڈی(سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان، پاکستان اور ایران کے فارن کامن ویلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ آفس اور برطانیہ کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان و پاکستان نائیجل کیسی نے ملاقات کی، جس میں میں باہمی دلچسپی کے امور، افغانستان کی حالیہ پیش رفت سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے خواہاں ہیں، پاکستان عالمی و علاقائی سطح کے امور میں برطانیہ کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور برطانیہ کے ساتھ باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے،
سربراہ پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، افغانستان میں انسانی بحران کی صورتحال پیدا نہ ہونے دینے کے لیے عالمی اشتراک کی ضرورت ہے، عالمی توجہ سے افغانستان میں انسانی بحران کو روکا جاسکتا ہے، افغان عوام کی معاشی بہتری کے لیے مربوط کوششیں کرنا ہوں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق برطانوی نمائندہ خصوصی نائیجل کیسی نے بھی افغان صورتحال میں پاکستان کے کردار، بارڈر مینجمنٹ کے لیے خصوصی کاوشوں اور علاقائی استحکام میں کردار کو سراہا، اور پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون کو مزید بہتر بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کااعادہ کیا۔

مشہور خبریں۔

آئین تسلیم نہ کرنے والےلوگوں سے جنگ جارہی رہے گی:فواد چوہدری

?️ 11 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ تحریک طالبان

صیہونی ریاست کی اندرونی صورتحال؛سابق صیہونی وزیراعظم کی زبانی

?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: سابق صیہونی وزیر اعظم اور نیتن یاہو کی اپوزیشن کے

کشمیری کل بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طورپر منائیں گے

?️ 25 جنوری 2024سرینگر: (سچ خبریں) کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں

الیکشن شفاف نہ ہوئے تو زیادہ ہنگامے اور فساد ہوں گے، سراج الحق

?️ 3 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، وزیر داخلہ

?️ 7 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی کے بعد ایک ساتھ پہلی بار گیم شو میں شرکت

?️ 12 مارچ 2025کراچی: (سچ خبریں) کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید کی شادی

توقع ہے طالبان خواتین کو تعلیم کی اجازت دے دیں گے

?️ 22 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے برطانوی نشریاتی ادارے بی بی

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کا معاملہ: لاہور ہائیکورٹ اسپیکر قومی اسمبلی کو ہدایت جاری نہیں کرسکتی، خرم دستگیر

?️ 20 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی وزیر توانائی و رہنما مسلم لیگ (ن) خرم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے