اسمبلیاں تحلیل ہوئیں تو پی ڈی ایم الیکشن لڑے گی، وفاقی حکومت کا فیصلہ

🗓️

اسلام آباد:(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے اگر پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) الیکشن لڑے گی۔

 وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ کے وزرا اور معاونین کو ہدایت کی گئی کہ وہ مرکزی اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے خلاف ’جارحانہ‘ حکمت عملی اپنائیں، اور عمران خان کے اپنے دور حکومت میں کیے گئے ناقص اقدامات کو بے نقاب کریں۔

اجلاس میں آگاہ کیا گیا کہ اگر عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیاں تحلیل کیں تو پی ڈی ایم جماعت الیکشن لڑنے کے لیے تیار ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے پریس ریلیز جاری کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ’وزیر اعظم نے ہدایت کی ہے کہ پی ٹی آئی کے سابقہ دور حکومت میں ناقص معاشی پالیسیوں کو اجاگر کیا جائے۔

شہباز شریف نے اتحادیوں کو ہدایت کی کہ حکومت کا موقف سوشل میڈیا کے ذریعے عوام تک پہنچایا جائے۔

حکومتی ذرائع نے ڈان کو بتایا کہ وزیر اعظم نے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں کو پنجاب اور خیبرپختونخوا کی اسمبلیوں کی ممکنہ تحلیل کے پیش نظر اپنے اپنے حلقوں میں عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ الیکشن کے بعد مسلم لیگ (ن) پنجاب میں اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر لے گی۔

اس حکمت کے پیش نظر پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک بھر میں پارٹی ورکرز کنونشن کا آغاز کردیا ہے، اس طرح کے کنونشن شیخوپورہ، قصور، گجرات، راولپنڈی، اسلام آباد، مانسہرہ میں ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سہولت فراہم کرےگی۔

وزیر اعظم شہباز شریف سے مصر سے تعلق رکھنے والے معروف بزنس مین نجیب ساویرس نے اسلام آباد میں وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کار دوست پالیسیوں پر عمل پیرا ہے تاکہ غیر ملکی تاجروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی ترغیب دی جاسکے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیلی کمیونیکیشن، توانائی، زراعت، فوڈ پراسیسنگ، لائیو اسٹاک، سیاحت اور قدرتی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔

نجیب ساویرس نے پاکستان میں مختلف شعبے بالخصوص کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

نجیب ساویرس کا بزنس گروپ پاکستان میں ٹیلی کمیونیکیشن اور رئیل اسٹیٹ شعبوں میں سرمایہ کاری کرچکا ہے۔

ادھر وزیر اعظم نے حکام کو ہدایات کی کہ اووسیز پاکستانیوں کے لیے اسلام آباد میں ہاؤسنگ سوسائٹیاں اور جدید رہائشی عمارتیں تعمیر کی جائیں۔

وزیراعظم نے ہاؤسنگ سیکٹر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری سے متعلق اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں شہباز شریف نے ہدایت کی کہ اووسیز پاکستانیوں کے لیے رہائشی عمارتوں کی تعمیر کے لیے تجربہ کار اور معروف کمپنیوں کو شامل کیا جائے۔

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے سینئر افسران نے وزیر اعظم کو ہاؤسنگ سیکٹر میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کیا۔

شہباز شریف نے کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں کی تشہیر کے لیے بھی ہدایات جاری کیں جو سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت، ترقیاتی کاموں کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔ وزیراعظم نے ان منصوبوں کو مقررہ تاریخ سے پہلے مکمل کرنے پر زور دیا۔

اجلاس میں وفاقی وزرا اسحٰق ڈار اور اعظم نذیر تارڑ، وزیر اعظم کے مشیر احد چیمہ، وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

مشہور خبریں۔

وہ آنکھیں جنہیں میانمار میں مسلمانوں کی نسل کشی نظر آتی

🗓️ 3 فروری 2022سچ خبریں: 2017 میں فوجی کریک ڈاؤن کے بعد 730,000 سے زیادہ

کیا ڈالر کا مقدر پھوٹنے والا ہے؟

🗓️ 18 اگست 2023سچ خبریں: سابق امریکی صدر نے دنیا میں ڈالر کی گرتی ہوئی

وکیل قتل کیس: سپریم کورٹ کا چیئرمین پی ٹی آئی کو 9 اگست تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

🗓️ 24 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سپریم کورٹ نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس میں

سعودی عرب میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں؛امریکی وزیر خارجہ کا اعتراف

🗓️ 7 فروری 2021امریکہ کے وزیرخارجہ نے سعودی عرب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی

الیکشن کمیشن فواد چوہدری اور اعظم سواتی کو معاف کر دیا

🗓️ 22 دسمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں اعظم سواتی

امریکی نوجوانوں میں خودکشی کا رجحان

🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں:    امریکہ میں 2021 کے دوران خودکشیوں کی تعداد میں

امریکہ اور مغرب، شامی عوام کے لیے رونے کا ڈراما کرتے ہیں

🗓️ 17 مارچ 2022سچ خبریں:  محکمہ خارجہ کے ایک ذریعے نے امریکہ اور مغرب کے

عامر خان نے میرے ٹی وی پروگرام سے متاثر ہوکر شو شروع کیا، حنا خواجہ بیات

🗓️ 13 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ و ٹی وی میزبان حنا خواجہ بیات

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے