اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، جنہیں رواں مہینے کے اوائل میں قومی اداروں کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے پیر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، جج نے علی امین گنڈا پور کو تین، تین لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔

سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو اپریل کے اوائل میں پشاور ہائیکورٹ کے ڈیرہ اسمعٰیل خان بینچ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اسلام آباد کی گولڑہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاہم بعد میں انہیں بھکر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما کے خلاف گولڑہ پولیس میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ایک آڈیو کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں ان پر حکومتی اتحاد کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے، سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔

گزشتہ روز سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل شیر افضل خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے مؤکل نے کبھی کسی گروپ کو ریاست کے خلاف نہیں اکسایا اور نہ ہی لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسایا۔

انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ مجسٹریٹ کو پی ٹی آئی رہنما کے خلاف بغاوت کی شکایت درج کرنے کا اختیار نہیں کیونکہ ایسی ایف آئی آر درج کروانا ریاست کا اختیار ہے۔

سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسمٰعیل خان بینچ کی عمارت کے باہر سے 6 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا، اگلے روزخیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل کی مقامی عدالت نے پولیس کی جانب سے دائر دو مقدمات میں بری کردیا تھا جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں دائر مختلف مقدمات میں 6 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

8 اپریل کو اسلام آباد پولیس ڈیرہ اسمٰعیل خان پہنچی اور پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد منتقل کیا، اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔

11 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی تھی۔

13 اپریل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس سے پنجاب پولیس کو اختیار مل گیا کہ وہ انہیں پاکستان پینل کوڈ اور پنجاب آرمز (آرڈیننس) 2015 کی دفعات کے تحت بھکر میں درج ایک اور مقدمے میں گرفتار کریں، بعد ازاں انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔

15 اپریل کو سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو تفتیش کے لیے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کیا تھا۔

مشہور خبریں۔

برائنسک کے علاقے میں یوکرین کے جنگجو نے روس پر گولہ باری کی

?️ 30 اپریل 2022سچ خبریں:  روس کے برائنسک علاقے کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے آج

شہباز گل نے پی ڈی ایم پر طنز کے تیر برسائے

?️ 29 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیرِ اعظم عمران خان کے ترجمان و معاونِ

نقب میں صیہونی عرب سربراہی اجلاس کا مقصد

?️ 28 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی پارلیمنٹ کے ایک رکن نے نقب اجلاس کی

یمنی وزارت خارجہ اور اقوام متحدہ کے ایلچی کے درمیان مذاکرات

?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن میں حالیہ تبدیلیوں، بالخصوص مشکوک ریاض کی تحریکوں کے پس

امریکہ اور یورپ فلسطین سے توجہ ہٹانے کے درپے:روس

?️ 30 اکتوبر 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں روس کے نمائندے نے امریکہ اور یورپ کو

نئی فلسطینی نسل کیسے صیہونیوں کی نیدیں حرام کر رہی ہے؟

?️ 22 جون 2023سچ خبریں:فلسطین میں ان دنوں کی پیش رفت 2000 میں ہونے والے

وزیر اعلیٰ بلوچستان کا وفاقی بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان

?️ 9 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اسلام آباد

امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان 600 ارب ڈالر کے تاریخی معاہدات

?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: صدر امریکہ ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ خلیج کے موقع پر،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے