?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما علی امین گنڈا پور کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی، جنہیں رواں مہینے کے اوائل میں قومی اداروں کو دھمکیاں دینے سے متعلق مقدمے میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان نے پیر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، جج نے علی امین گنڈا پور کو تین، تین لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کردی۔
سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو اپریل کے اوائل میں پشاور ہائیکورٹ کے ڈیرہ اسمعٰیل خان بینچ کے احاطے سے گرفتار کیا گیا تھا، انہیں اسلام آباد کی گولڑہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاہم بعد میں انہیں بھکر پولیس کی تحویل میں دے دیا گیا۔
پی ٹی آئی رہنما کے خلاف گولڑہ پولیس میں درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں ایک آڈیو کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں ان پر حکومتی اتحاد کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے، سرکاری اہلکاروں کو دھمکیاں دینے اور عوام کو حکومت کے خلاف اکسانے کا الزام ہے۔
گزشتہ روز سماعت کے دوران علی امین گنڈا پور کے وکیل شیر افضل خان نے دلائل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے مؤکل نے کبھی کسی گروپ کو ریاست کے خلاف نہیں اکسایا اور نہ ہی لوگوں کو حکومت کے خلاف اکسایا۔
انہوں نے زور دے کر کہا تھا کہ مجسٹریٹ کو پی ٹی آئی رہنما کے خلاف بغاوت کی شکایت درج کرنے کا اختیار نہیں کیونکہ ایسی ایف آئی آر درج کروانا ریاست کا اختیار ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈاپور کو ایک گھنٹے کی تگ و دو کے بعد پشاور ہائی کورٹ ڈیرہ اسمٰعیل خان بینچ کی عمارت کے باہر سے 6 اپریل کو گرفتار کیا گیا تھا، اگلے روزخیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسمٰعیل کی مقامی عدالت نے پولیس کی جانب سے دائر دو مقدمات میں بری کردیا تھا جبکہ اسلام آباد اور پنجاب میں دائر مختلف مقدمات میں 6 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
8 اپریل کو اسلام آباد پولیس ڈیرہ اسمٰعیل خان پہنچی اور پی ٹی آئی رہنما کو اسلام آباد منتقل کیا، اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈا پور کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔
11 اپریل کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پاکستان تحریکِ انصاف علی امین گنڈا پور کے جسمانی ریمانڈ میں 2 روز کی توسیع کردی تھی۔
13 اپریل کو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے علی امین گنڈا پور کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست مسترد کر دی تھی، جس سے پنجاب پولیس کو اختیار مل گیا کہ وہ انہیں پاکستان پینل کوڈ اور پنجاب آرمز (آرڈیننس) 2015 کی دفعات کے تحت بھکر میں درج ایک اور مقدمے میں گرفتار کریں، بعد ازاں انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیج دیا۔
15 اپریل کو سرگودھا کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کو تفتیش کے لیے 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر بھکر پولیس کے حوالے کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ملک بھر میں کورونا کی لہر کی شدت میں واضح کمی
?️ 3 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)پاکستان میں کورونا وائرس کی لہر کی شدت واضح کمی
اکتوبر
چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا
?️ 30 مئی 2021بیجنگ(سچ خبریں) چین نے مصنوعی سورج کا کامیاب تجربہ کر لیا، یہ
مئی
آنے والے سالوں میں ملک کو سیاحت سے ہونے والی آمدنی
?️ 7 جولائی 2024سچ خبریں: پاکستان میں سیاحت کے فروغ سے حاصل ہونے والی آمدنی
جولائی
جرمن ایئر لائن کی ہڑتال کی کال ، وجہ؟
?️ 5 فروری 2024سچ خبریں: جرمن ایئر لائن Lufthansa بدھ کو ایک بڑے پیمانے پر
فروری
امریکہ وینزوئلا کے ساتھ مسلسل جنگ میں مصروف ہے: امریکی سینیٹر
?️ 19 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی سینیٹر رینڈ پال نے کہا ہے کہ امریکہ وینزوئلا کے
جنوری
انسداد دہشتگردی عدالت: عمران اسمٰعیل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
?️ 20 مئی 2023کراچی 🙁سچ خبریں) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک
مئی
جنوبی لبنان میں صیہونی جنگی اور انسانیت مخالف جرائم، بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟
?️ 15 جولائی 2026سچ خبریں:ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنوبی لبنان میں صہیونی
جولائی
عفت عمر کی وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید
?️ 5 نومبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف اداکارہ عفت عمر نے وزیر اعظم عمران خان
نومبر