?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ، پنجاب کے دارالحکومت لاہور، خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قریب تھا۔
اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں سرگودھا، چنیوٹ، ملتان، ڈیرہ غازی خان،جھنگ، گوجرانوالہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، ساہیوال، چیچہ وطنی، لودھراں، دنیاپور، کہروڑ پکا اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
ادھر پشاور، ڈیرہ اسمعٰیل خان اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کے باعث شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور وہ گھروں، دکانوں سے باہر نکل آئے۔
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارتی کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز ڈیرہ غازی خان شادی والا جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، زلزلہ کے آفٹر شاکس سے نمٹنے کے لیے مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے، پی ڈی ایم اے کے پراونشل کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز 24/7 الرٹ ہیں، زلزلہ سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ 2 روز قبل سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں 4.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پاکستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے دوپہر ایک بجکر 20منٹ پر محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 محسوس کی گئی تھی۔
زلزلے کے جھٹکے سوات اور اس کے گردونواح میں محسوس کیے گئے اور علاقہ مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔
زلزلے کی گہرائی 151 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی اور اس کا مرکز ہندو کش کے پہاڑی میں تھا جہاں اس علاقے میں اکثر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جاتے ہیں۔
اس سے قبل پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں 29 اگست کو 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
ڈان نیوز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے مردان، مالاکنڈ، ہنگو، بونیر، شانگلہ، دیر اور چارسدہ سمیت صوبے کے مختلف شہروں میں محسوس کے ساتھ ساتھ دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی اور لاہور میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
مشہور خبریں۔
کھیتوں میں پولی نیشن کیلئے مکھیوں کا متبادل ننھا روبوٹک کیڑا تیار
?️ 7 ستمبر 2025نیویارک: (سچ خبریں) امریکی ادارہ ایم آئی ٹی کے محققین نے ایک
ستمبر
عرب ممالک کا امریکہ اور تل ابیب سے ایران کی طرف رخ
?️ 6 دسمبر 2021سچ خبریں:عرب دنیا کے معروف تجزیہ کار اوررائے الیوم اخبار کے ایڈیٹر
دسمبر
صیہونی قیدیوں کی رہائی کے لیے حماس کی نئی تجویز
?️ 2 جنوری 2024سچ خبریں: Axios نیوز سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطین کی
جنوری
اگلے ہفتے سے محدود پیمانے پر تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
?️ 14 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) تعلیمی ادارے کھولنے کے حوالے سے بین الصوبائی تعلیمی وزراء
اپریل
غزہ کے عوام کے ساتھ عالمی یکجہتی کا اعلان
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: سوشل میڈیا کے کارکنوں نے غزہ کے عوام کے ساتھ
دسمبر
مغربی ممالک نے یوکرین کی کتنی امداد کی
?️ 20 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ نے ہفتے کے روز ایک انٹرویو میں
اگست
مستونگ شاہراہ پر خودکش دھماکے میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 5 ستمبر 2021کوئٹہ(سچ خبریں) محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان کے مطابق صبح کوئٹہ
ستمبر
یورپی یونین کے لئے شرم کی بات
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:یورپی پارلیمنٹ کے آئرش رکن مک والیس نے غزہ میں پیشرفت
نومبر