?️
بیجنگ (سچ خبریں) چین نے امریکا کی جانب سے انسانی حقوق کی آڑ میں دنیا بھر میں متعدد کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا انسانی حقوق کی آڑ میں دنیا بھر میں صنعت کو تباہ کرنے کی بڑی سازش رچا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بیجنگ حکومت نے امریکاکی جانب سے چین سے شمسی توانائی کے آلات کی درآمد پر پابندی کو صنعت تباہ کرنے کی کوشش قرار دے دیا۔
چین نے کہا ہے کہ وہ اپنے ملک کی کمپنیوں کو تحفظ فراہم کرے گا تاہم اس ضمن میں ممکنہ ردعمل کی تفصیل بیان نہیں کی گئی۔
ادھر امریکا کا موقف ہے کہ چین نے اپنے زیر قبضہ علاقوں میں جبری مشقت کی پالیسی نافذ کر رکھی ہے اور ممکنہ طور پر یہ آلات بھی انسانوں پر ظلم و ستم کرکے تیار کرائے گئے ہوں گے اور واشنگٹن انسانی حقوق کی کسی خلاف ورزی میں کسی کا شراکت دار نہیں بنے گا۔
امریکی کسٹم کے ادارے کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ ہوچن سلیکون انڈسٹری کمپنی نے سنکیانگ میں ایغور نسلی اقلیت کے خلاف مہم کے حصے کے طور پر مزدوروں کو زبردستی مشقت کے لیے استعمال کیا ہو۔
اس بیان کے رد عمل میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاو لی جان نے کہا کہ امریکا سنکیانگ میں صنعتی ترقی کو دبانے کے لیے انسانی حقوق کا نام استعمال کر رہا ہے۔
واشنگٹن کو سنکیانگ کے لوگوں کی بالکل پروا نہیں ہے۔ اس کا اصل منصوبہ اور غلط سوچ سنکیانگ میں چیزیں خراب کرنا ہے، تاکہ چین کو آگے بڑھنے سے روکا جا سکے۔
چین کے عہدے داروں نے زبردستی مشقت اور مسلمانوں کے اکثریتی صوبے سنکیانگ میں انسانی حقوق کی دیگر خلاف ورزیوں کے الزامات کی بھی تردید کی۔
انہوں نے کہا کہ جن حراستی مراکز میں 10 لاکھ لوگوں کو رکھا گیا ہے، ان کا بنیادی مقصد روزگار کے لیے لوگوں کو تربیت فراہم کرنا اور دہشت گردی سے لڑنا ہے۔
امریکاکا یہ اقدام صدر جو بائیڈن کی جانب سے شمسی توانائی کے ذریعے بجلی بنانے کے مقصد کی راہ میں رکاوٹ بن سکتا ہے۔
واضح رہے کہ ہوچن دنیا بھر میں پولی سلیکان کا سب سے بڑا سپلائر ہے۔ یہ ایک ایسا مواد ہے جو سولر پینل بنانے میں مدد دیتا ہے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بیجنگ اپنی کمپنیوں کو تحفظ دینے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرے گا، تاہم انہوں نے ان اقدامات کی تفصیل نہیں بتائی، اس سے قبل بھی بیجنگ نے امریکاکی جانب سے چین کے خلاف تجارتی پابندیوں پر بھی اسی طرح کے ردعمل کا اظہار کیا تھا لیکن باضابطہ طور پر کوئی اقدام نہیں کیا گیا تھا۔


مشہور خبریں۔
یہ تمام اپوزیشن والے بروکر ہیں،عمران خان کی جنگ سامراج کے خلاف ہے:ڈاکٹر شہباز گل
?️ 31 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے میڈیا
مارچ
وزیر داخلہ نے تمام جماعتوں کو انتخابی اصلاحات پر مذاکرات کی دعوت دے دی
?️ 20 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تمام سیاسی
جون
اداکاری کب سیکھو گے؟ ہدایت کار نبیل قریشی کا فہد مصطفیٰ پر مزاحیہ طنز
?️ 22 اگست 2025کراچی: (سچ خبریں) فلم ساز نبیل قریشی نے اداکار ببرک شاہ کی
اگست
اسرائیلی جارحیت کو روکنا اقوام عالم کی ذمہ داری ہے: وزیرِ داخلہ
?️ 15 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جارحیت پر ردعمل کا اظہار کرتے
مئی
او آئی سی کانفرنس سے دو دن پہلے تک عمران خان پوری اسلامی دنیا کا ایک لیڈر اور آواز بن کر ابھرا:سینئر صحافی رانا عظیم
?️ 24 مارچ 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سینئر صحافی رانا عظیم نے کہا کہ حکومت
مارچ
ایران کے ساتھ بہت اچھے مذاکرات رہے ہیں: ٹرمپ
?️ 26 مئی 2025 سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے بات چیت
مئی
برسلز کے خلاف ہنگری کا جاسوس نیٹ ورک ہوا بے نقاب
?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: مجارستان کے وزیر اعظم کی پالیسیاں برسوں سے بروکسل میں تنازعات
اکتوبر
کبریٰ خان کا عروسی انداز سوشل میڈیا پر مرکز توجہ کیوں؟
?️ 24 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) معروف اداکارہ کبریٰ خان نے مرزا گوہر رشید سے
فروری